مشاہد حسین سید کسی تعارف کے محتاج نہیں .صحافی ،دانشور ، لکھاری،سیاست دان اور نہ جانے کیا کیا ہیں .
آپ فرماتے ہیں کہ فوج کمزور ہونے سے ریاست تباہ ہو جاتی ہے .جناب نے یہ نہیں بتایا کہ کون سی ریاست ؟ اگر انکی مراد ریاست پاکستان ہے تو عرض ہے کہ اس ریاست کی تباہی تو اسی وقت شروع ہو گئی تھی .جب نوکر شاہی نے ،جاگیرداروں ،نوابوں ،پیروں ،مذہبی موقع پرستوں ،عدلیہ اور فوج کے ساتھ مل کر قائد اعظم کے پاکستان پر قبضہ کر لیا تھا . شروع دن سے انھوں نے پاکستان کو اسی طرح چلایا جس طرح انگریز بہادر چلا رہا تھا .یعنی عوام کو کوئی حقوق حاصل نہ تھے .جبکہ اشرافیہ کو لوٹ مار کی کھلی چھٹی حاصل تھی .
آج بھی عوام کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی .اس فرعونی مافیا نے پاکستان کے تمام وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے .انکے لئیے قومی خزانے کا شاہی دروازہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے .جبکہ عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں .
سید صاحب نے گھاٹ گھاٹ کا پانی پیا ہوا ہے . سچ سے اتنا ہی ڈرتے ہیں جتنا ،کوا غلیل سے ڈرتا ہے .فوج کمزور ہونے سے کبھی کوئی ریاست تباہ نہیں ہوئی .ریاستیں تب تباہ ہوتی ہیں. جب آئین و قانون کو طاقت وار موم کی ناک بنا دیتے ہیں .جب ظلم و نا انصافی کا بازار گرم ہوتا ہے .جب کرپٹ ٹولے حکمران بنا دئیے جاتے ہیں .جب لوٹ مار کو ادارے اپنی طاقت سے جائز بنا دیتے ہیں .جب عدالتیں کمزور کو انصاف دینے کی بجاۓ ظالم کے سامنے سجدہ ریز ہو جاتی ہیں . اور جب مشائد حسین جیسے لوگ سچ کیلئے کھڑے ہونے کی بجاۓ .طاقت وار کے سامنے سر تسلیم خم کر دیتے ہیں .اس وقت ریاست دم توڑ دیتی ہے .سوویٹ یونین کی مثال ہمارے سامنے ہے .سید صاحب کو شائد سوویٹ یونین کا بکھرنا یاد نہ ہو ...
No comments:
Post a Comment