Saturday, 20 September 2025

پاک سعودی معاہدہ اور بھارت میں سعودی سرمایہ کاری

پاک سعودی دفاعی معاہدے کو لیکر اس وقت ملک میں ایک ہیجانی کیفیت طاری ہے .ٹی -وی ،اخبارات اور سوشل میڈیاپر  ایک زلزلے آیا ہوا ہے .دہاڑی دار ،صحافی اور سرکاری دانشور ،حکومت اور انکے وڈے آبا جان کی شان میں قصیدے بیان کر رہے ہیں .تاریخ ساز معاہدہ ،پاکستان امریکہ اور اسرائیل کے سامنے کھڑا ہو گیا .ارض مقدس کے دفاع کیلئے پاکستان تیار ،سعودی عرب کو ایٹمی حفاظت فراہم کی جاۓ گی .وغیرہ وغیرہ .....
حالانکہ ابھی تک اس معائدے کی کوئی ایک شق بھی منظر عام پر نہیں آئی .جبکہ سعودی حکومت کے ایک ترجمان نے اس بات وضاحت کی ہے کہ اس معائدےکا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں .جہاں تک  پاکستان ،بھارت جنگ میں سعودی عرب کی مدد کا تعلق ہے .اس پر بھی سعودی حکومت نے کوئی بات نہیں کی .

اسی سال اپریل میں بھارتی وزیر اعظم نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا .اس دورے میں بھارت اور سعودی عرب کے درمیان ایک معائدےپر دستخط کئیے گۓ .جس کے تحت سعودی عرب ،بھارت میں 100،بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرۓ  گا .50 ،بلین سے بھارت میں دو تیل صاف کرنے کے کارخانے لگاۓ جائیں گے .20 ،بلین ڈالر سے سڑکیں ،پل اور بندر گاہوں کو بہتر بنایا جاۓ گا. 15،بلین ڈالر دفاع اور سیکورٹی کی مد میں رکھے گے ہیں .اس میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان فوجی مشقیں ،دفاعی ٹیکنالوجی میں معاونت اور ڈرون کے شعبے میں تعاون بھی شامل ہے .

اسکے ساتھ ساتھ 10،بلین ڈالر -آرٹیفیشل انٹیلیجنس ،بائیو ٹیکنالوجی اور سپیس ٹیکنالوجی کیلئے بھی رکھے گۓ ہیں .اسکے علاوہ سعودی عرب5،بلین ڈالر ،انڈین فلم انڈسٹری میں بھی سرمایہ کاری کرۓ  گا .یہ سب کچھ کرنے کے بعد کیا سعودی عرب ،بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کا ساتھ بھی دے گا؟ سوچنے کی بات ہے .


اس بات میں بھی کوئی صداقت نہیں کہ پاکستان امریکہ اور اسرائیل کے سامنے کھڑا ہو گیا ہے .موجودہ حکومت ،فوج ،نوکر شاہی اور اشرافیہ امریکہ کے ہاتھ بندھے غلام ہیں .امریکہ کی خوش نودی کیلئے یہ اپنا تن -من .دھن قربان کرنے کو تیار ہیں .جس طرح ملکی معدنیات ،امریکہ کو اونے پونے داموں فروخت کی جا رہی ہیں .اسی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان میں کتنا دم خم ہے .

جہاں تک سعودی عرب کے دفاع کا تعلق ہے .وہ  1945،میں ہونے والے امریکی ،سعودی معاہدے کے تحت امریکہ کی ذمہ داری ہے . اس معاہدے کے مطابق ،سعودی عرب امریکہ اور یوروپ کیلئے تیل کی سپلائی کھلی رکھے گا اور اپنا تیل امریکی ڈالر میں فروخت کرۓ گا .اسکے بدلے امریکہ ،سعودی شاہی خاندان 
کا تحفظ کرۓ  گا .80،سال سے یہ معاہدہ قائم ہے .

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا یہ معاہدہ ،نہ امریکہ کے خلاف ہے اور نہ اسرائیل کے خلاف . ہاں یہ سعودی عرب کے اندرونی خطرے یا زیادہ قیاس یہ ہے کہ یمن کے خلاف ہو سکتا ہے . اس میں امریکہ کی رضا مندی اور اجازت ضرور شامل ہے .امریکہ افغان حکومت سے خوش نہیں .امریکی حکومت نے کچھ دن پہلے ہی یہ تجویز پیش کی ہے کہ اگر افغان حکومت بگرام ایئر بیس انکے حوالے کر دے .تو طالبان حکومت کو تسلیم کرنےپر  غور کیا جا سکتا ہے .لیکن طالبان حکومت کے ترجمان نے اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے .امریکہ کافی عرصے سے پاکستان میں اڈے مانگ رہا ہے تاکہ طالبان کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکے .امریکہ کو طالبان کے خلاف کروائی کیلئے پاکستان کی مدد درکار ہے .

پاک ،سعودی معاہدے کو اس تناظر میں بھی دیکھنے کی ضرورت ہے .....


No comments:

Post a Comment