Tuesday 9 July 2019

! جیسی کرنی

ورلڈ کپ 2019 ،   کا پہلا سیمی فائنل آج   9 جولائی کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جاۓ گا . بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں جس طرح   سست روی کا مظاہرہ کیا اور جان بوجھ کر میچ ہارا . اس سے کوئی عقل کا اندھا ہی انکار کر سکتا ہے . سابق بھارتی کپتان گھنگولی اور سابق انگلش کپتان ناصر حسین جو اس میچ کے دوران کمنٹری کر رہے تھے . وہ بھی حیران تھے کہ بھارتی کھلاڑی کیوں میچ جیتنے کی کوشش نہیں کر رہے . صاف نظر آ رہا تھا کہ بھارتی ٹیم یہ میچ ہارنا چاہتی ہے . ان کا مقصد صرف یہ تھا کہ پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی سے روکا جاۓ ؟؟؟؟
اگر انگلینڈ یہ میچ ہار جاتا تو پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کا امکان پیدا ہو سکتا تھا . اگرچہ رن ریٹ کا مسلہ بھی تھا . لیکن بھارت نے کسی بھی قسم کا کوئی چانس نہیں لیا . انھیں ڈر تھا کہ اگر پاکستان سیمی فائنل تک پہنچ گیا تو پھر ان کا حشر وہی ہو سکتا ہے جو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہوا تھا . جب پاکستان نے بھارت کو شرمناک شکست سے دوچار کیا تھا .....
کہتے ہیں ،   جیسی کرنی ،  ویسی بھرنی ،   جو دوسروں کیلئے گڑھا    کھودتا ہے  وہ خود اس میں گرتا ہے . امریکی کہتے ہیں . (What goes around comes around) .  ہمیں ایسا لگتا ہے کہ اس پہلے سیمی فائنل میں بھی کچھ اسی طرح ہونے والا ہے . جیسا بھارت نے کیا . ان کے ساتھ ویسا ہی ہو گا . انھوں نے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ نہیں کیا . بلکہ چیٹنگ کی !!!!!   اس چیٹنگ کا لازمی نتیجہ بھارت کی شکست اور نیوزی لینڈ کی فتح ہو گا .
انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی عوام نے خوشی کا اظہار کیا تھا کہ اس طرح پاکستان کا سیمی فائنل تک رسائی کا راستہ بند ہو گیا .  لیکن آج نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بھارت میں فساد ہو گا . دھونی اور ویرات اینڈ کمپنی کی خیر نہیں !!!!