Thursday 7 December 2023

طاقت مسائل کا حل نہیں

پچھلے تقریباً دو سال  کے دوران ، عمران خان کے ساتھ جس طرح کا سلوک روا رکھا گیا ہے .اسکی پاکستانی   تاریخ میں کوئی دوسری مثال  نہیں ملتی .قاتلانہ حملہ ، دو سو کے قریب مقدمے ، اسکے گھر پر حملہ ، گھر کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ ، عدالت کے اندر سے توہین آمیز طریقے سے گرفتار کرنا .جیل میں دہشت  گردوں  کی طرح کا سلوک ،آئین پاکستان کی خلاف  ورزی کرتے ہوۓ ، فیر  ٹرائل کا آئینی حق نہ دینا ، اخلاقیات کی تمام حدیں عبور کرتے ہوۓ ،عمران  خان اور انکی اہلیہ کی کردار کشی !
پاکستان تحریک انصاف کی قومی ،صوبائی اور ضلعی سطح کی قیادت کے خلاف فسطائی ہتھکنڈے استعمال کرنا ، انکے خلاف جعلی مقدمے بنانا ، عورتوں ،بچوں  کو اٹھا لے جانا ، انکے کاروبار بند کرنا ، چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنا . غرض ہر وہ کام کیا گیا .جس کا مقصد سواۓ خوف و ہراس پھیلانے کے اور کچھ نہ تھا .
اس نوآبادیاتی ظلم و ستم کا مقصد یہ تھا کے پاکستان تحریک انصاف کو  جڑ سے اکھاڑ دیا جاۓ .یہ تمام کھلاڑی شائد انسانی تاریخ سے نا واقف ہیں . کسی بھی نظریے کو طاقت کے بل بوتے پر ختم نہیں کیا جا سکتا !جو بات عوام کے دل و دماغ  میں گھر  چکی ہو ، اسے ڈنڈے کے زور سے دبایا اور ختم نہیں کیا جا سکتا ، ہاں اس طریقے سے عوام کے دلوں میں ظالموں کے خلاف نفرت ضرور بڑھتی ہے . جو بڑھتی ہوئی صاف نظر آ رہی ہے .لیکن عقل کے اندھوں کو کچھ دکھائی نہیں دے رہا ....
پچھلے پچہتر سالوں سے جو اس ملک کے ان داتا بنے بیٹھے ہیں . انھیں یہ معلوم ہونا چاہئیے کے انکے دن ،گنے جا چکے ہیں . یہ فرسودہ اور ظالمانہ نظام اب زیادہ  عرصہ نہیں چل سکتا .جن بے ساکھیوں کے  سہارے وہ چلانا چا رہے ہیں .انکے زریعے تو بلکل بھی نہیں . اب یہ مقتدر حلقوں پر منحصر ہے کہ وہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا چاہتے ہیں .یا عوام کے سامنے دیوار بن کر ؟؟؟؟
برطانیہ کے بناۓ ہوۓ اس  استحصالی نظام نے اب گرنا ضرور ہے .اسکے ساتھ ان اداروں اور انگریز کے مسلط کیے ہوۓ افراد نے بھی !  انشاللہ !!!!