Tuesday 21 April 2015

Great Groucho Marx.

Dear Friends Enjoy.

I refuse to join any club that would have me as a member.

The secret of life is honesty and fair dealing. If you can fake that, you've got it made.

Politics is the art of looking for trouble, finding it everywhere, diagnosing it incorrectly and applying the wrong remedies.

I must say I find television very educational. The minute somebody turns it on, I go to the library and read a good book.

Man does not control his own fate. The women in his life do that for him.

A black cat crossing your path signifies that the animal is going somewhere.

I was married by a judge. I should have asked for a jury.

Getting older is no problem. You just have to live long enough.

Saturday 18 April 2015

!! علیحدگی اور رجوع

تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی پر ایم -کیو -ایم کے اراکین اسمبلی نے زبردست تنقید کی تھی .ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سے مستعفی ہو چکے ہیں .ان کے لیے اب واپسی کے دروازے بند ہو چکے ہیں .ان کی پارلیمنٹ میں واپسی آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے .انھیں طلاق ہو چکی ہے .اب وہ پارلیمنٹ میں اجنبی ہیں .
آج متحدہ کے قائد جناب الطاف حسین نے پھر اپنی جماعت سے استفیٰ دیا اور پھر اپنے چاہنے والوں کے اسرار پر اپنا استفیٰ واپس لے لیا . جناب الطاف حسین اس سے پہلے 69 مرتبہ استفیٰ دے چکے ہیں . اور 69 مرتبہ ہی واپس بھی لے چکے ہیں .آج 70 ویں مرتبہ جناب نے استفیٰ دیا اور واپس لیا ہے . ہمارا متحدہ کے لیڈروں سے سوال ہے کہ اگر تحریک انصاف کے اراکین ایک بار استفیٰ دے کر طلاق یافتہ ہو چکے ہیں تو ان کا اپنے قائد کے بارے میں کیا خیال ہے . کیا متحدہ کے قائد پر کوئی اصول ،کوئی قاعدہ لاگو نہیں ہوتا ؟ یا انھیں 70 مرتبہ طلاق دینے اور 70 مرتبہ رجوع کرنے اجازت ہے ؟؟؟؟

Wednesday 1 April 2015

Zaidis in Yemen.

Question: Are all Shi'as one or they too have sects like Sunnis? Niaz Ahmad Khan, Indiana.

Answer: Because of abandoning the Qur’an, there are such a large number of sects and sub-sects among Muslims that a Turkish scholar of Istanbul counted 191 sects at the beginning of the 21st century! Following are just a few of the Shi'a sects:

(i) Athna Ashree Shias - Those who acknowledge 12 Imams.

(ii) Kaisania - These regard Muhammad bin Hanfia, (d. 84 AH) as the rightful Imam and the promised Mahdi. He was the son of Hanfia, another wife of Hazrat Ali, besides Fatima. Mukhtar Thaqafi belonged to this sect.

(iv) Ismailis - Imam Zainul Abedin, the fourth Imam had two sons Baqir and Zaid. The latter did not accept the former as Imam.

(iii) Zaidis - They recognize Zaid son of Imam Zainul Abedin (d.125 AH 739 CE) as the last Imam. Thus these may be called as "Five Imami" Shi'as as against the
"Twelve Imami" Shi'as:

The sixth Imam Jafar Sadiq had two sons Musa Kazim and Ismail.
Those who accept Ismail and his progeny as Imams are called Ismailis. Prince Karim Agha Khan is their 49th Imam.

On the other hand, those accepting the Imamate of Musa Kazim are called 12 Imamites or Asna Ashris. Apart from these, there are other sects such as Fatimi, non-Fatimi, Alavi, Khariji, Bohra, Khoja, Sheikhia, Durooz, Jabria, Qadaria, Tawwabin and so on.

Our Beacon Forum.
By,
Dr Shabbir, Florida.

The Zaidis also do not believe in Kerbala, neither do they abuse the first 3 Caliphs (Tabbarra). They also stay away from 'Matam'


امریکی سچ ؟

آج کے روزنامہ دنیا میں محترم رؤف کلاسرا کا ایک کالم ،تین امریکی فون کالز کی کہانی ! شایع ہوا ہے . آپ امریکی سچ کے بہت دلدادہ ہیں . آپ لکھتے ہیں .
(امریکیوں کی ایک عادت ہے - وہ ساری دنیا پر حملے کریں ،حکومتیں گرائیں لیکن اپنی قوم کو سچ بتاتے ہیں -وہ پروہ نہیں کرتے کہ دنیا کیا سوچے گی .اگر کوئی جھوٹ بولے تو پھر وہ اپنے لیڈروں کا وہی حال کرتے ہیں جو نکسن اور بل کلنٹن کا کیا تھا ).
کلاسرا صاحب کی یہ بات تو درست ہے کہ امریکی دنیا کی کوئی  پروہ نہیں کرتے،لیکن جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ امریکی اپنی قوم کو سب سچ بتاتے ہیں،اس کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ! لگتا ہے کلاسرا صاحب امریکی حکومتوں کے بارے میں خوش فہمی کا شکار ہیں ؟
دنیا کی دوسری حکومتوں کی طرح امریکی بھی صرف وہی سچ بولتے ہیں جو انکے اپنے مفاد میں ہوتا ہے . دوسروں کو جھوٹا  ،مکار ،انسانیت دشمن اور اپنے آپ کو اعلی اخلاقی اقدارکا حامل قرار دیتے ہیں .
مثال کے طور پر جاپان کے دو شہروں پر ایٹم بم گرانا ؟ آج تک کسی امریکی لیڈر نے اپنی قوم کو سچ نہیں بتایا کے جاپان پر کیوں ایٹم بم گرایا گیا . امریکی حکومتی موقف آج تک یہ ہے کہ امریکی جانیں بچانے کیلئے اور جنگ کے جلد خاتمے کیلئے ایسا کیا گیا . حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ جاپانی حکومت 1945،کے اوائل سے ہی سرنڈر کرنے کیلئے تیار تھی . لیکن امریکی عوام سے یہ چھپایا گیا . اور آج تک چھپایا جا رہا ہے .
ویتنام میں امریکی مداخلت کے بارے میں آج تک جھوٹ بولا جا رہا ہے .گلف آف ٹونکن کے واقع کو بنیاد بنا کر امریکہ نے ویتنام میں اپنی فوجوں میں اضافہ کیا ،کہا گیا کہ شمالی ویتنام کی بحری کشتیوں نے امریکی بحریہ پر حملہ کیا . حالانکہ کے ایسا کوئی واقع ہوا ہی نہیں .ایک جھوٹ کو بنیاد بنا کر ویتنام پر فوج کشی کی گئی ،لاکھوں ویتنامی قتل کیے گۓ . 55 ہزار امریکی فوجی ہلاک ہوے . آج تک کسی امریکی لیڈر کو سچ بولنے کی توفیق نہ ہوئی .
کیوبا میں روسی میزائل نصب ہونے کے واقعہ سے اکثر لوگ آگاہ ہونگے ، امریکہ اور اسکے اتحادیوں نے اس پر بڑا واویلا کیا ، اس وقت کے امریکی صدر جان -ایف -کنیڈی نے روس کو دھمکی دی کے اگر روس نے کیوبا سے میزائل نہ ہٹاے تو امریکہ کیوبا پر حملہ کر سکتا ہے.روس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ہوے اور آخر کار روس نے کیوبا سے میزائل ہٹا لیے . ساری دنیا میں امریکی جرات و بہادری کے ترانے گا ۓ گے . جبکہ سچ کو ایسے مٹی تلے دفن کیا گیا کہ آج تک اکثر لوگ اس سے ناواقف ہیں . حقیقت یہ تھی کہ امریکہ نے ترکی میں جو کے ناٹو کا رکن اور امریکی اتحادی تھا ،میں اپنے میزائل نصب کیے تھے اس کے جواب میں روس نے کیوبا میں اپنے میزائل نصب کر دیے . دونوں کے درمیان مزاکرات ہوے .روس نے امریکہ سے کہا کہ اگر وہ ترکی سے اپنے میزائل ہٹا لے تو روس بھی کیوبا سے اپنے میزائل ہٹا لے گا . آخر کار دونوں نے اپنے اپنے میزائل ہٹا لیے اور اس طرح وہ مسلہ حل ہو گیا . اس بارے میں تو آج تک کسی امریکی لیڈر نے اپنی قوم کو سچ نہیں بتایا ؟
 زیادہ عرصہ نہیں گزرا ،امریکہ نے عراق پر حملہ کرنے سے پہلے کہا تھا کہ صدام حسین کے پاس تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں. اس وقت کے صدر بش جونئر نے اپنی قوم سے خطاب میں عراق پر یہ الزام لگا ۓ . عراق پر امریکہ نے قبضہ کیا لیکن کوئی تباہی پھیلانے والے ہتھیار برآمد نہیں ہوے ، کیا کسی امریکی لیڈر نے آج تک سچ تسلیم کیا ؟
9/11 کے واقعات کے بحد امریکہ نے افغنستان پر حملہ کیا . اس کے لیے جواز یہ پیش کیا گیا . کہ 9/11 حملوں میں اسامہ بن لادن ملوث ہے . امریکہ نے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسامہ کو امریکہ کے حوالے کیا جاۓ . طالبان اسامہ کو امریکہ کے علاوہ کسی بھی ملک کے حوالے کرنے کیلئے تیارتھے . افغان حکومت کا مطالبہ تھا کہ انھیں اسامہ کے خلاف کوئی ثبوت دئیے جائیں تو وہ اسے امریکہ کے حوالے کرنے کیلئے تیار ہیں . لیکن امریکی حکومت اس کیلئے راضی نہ ہوئی . امریکہ کے علاوہ دنیا کی پریس میں یہ تمام خبریں چھپتی رہیں لیکن امریکی عوام کو اس کی ہوا بھی نہ لگنے دی گئی .
جن 19افراد کے نام اور تصویریں امریکی حکومت نے پریس میں دیں ، ان میں سے 7
افراد آج تک زندہ ہیں . بی .بی .سی نے ان افراد کے انٹرویو بھی کیے .اور ان کی تصاویر بھی شایع کیں . لیکن امریکی حکومت اس بارے میں ابھی تک سچ بتانے کیلئے تیار نہیں . 
1967،کی عرب ،اسرائیل جنگ کے دوران اسرائیلی ایئر فورس اور نیوی نے ،امریکی نیوی کے ایک جہاز یو -ایس -ایس لبرٹی پر حملہ کیا .اس حملے میں امریکی نیوی کے 34 جوان ہلاک اور 174 زخمی ہوے . امریکی بحری جہاز بین الاقوامی سمندری حدود میں تھا . اس جہاز پر امریکہ کا قومی جھنڈا اور امریکی نیوی کا جھنڈا لہرا رہا تھا . اس جہاز کے کپتان اور عملے کے مطابق یہ حملہ جان بوجھہ کر کیا گیا . لیکن امریکی حکومت نے آج تک یہ سچ اپنی قوم کو نہیں بتایا . امریکی نیوی کے ایک سابق اٹارنی کے مطابق اس وقت کے امریکی صدر لنڈن .بی .جانسن اور سیکرٹری دفاع رابرٹ مکنامارا نے اس واقعہ کی انکو ہری کمیٹی کو حکم دیا کہ وہ یہ رپورٹ لکھیں کہ اسرائیلی حملہ ایک حادثہ تھا . گو حقیقت اس کے بر عکس تھی . اس سچ کو چھپانا امریکی اور اسرائیلی مفادات کا تقاضا تھا اس لیے امریکی عوام سے آج تک اس سچ کو چھپایا جاتا ہے ..
ہم نے صرف چند واقعات یہاں بیان کیے ہیں .ایسے اور بے شمار واقعات بیان کیے جا سکتے ہیں .جن سے یہ ثابت کیا جا سکتا ہے کہ امریکی حکومتیں اور امریکی لیڈر صرف اتنا سچ بولتے ہیں جتنا ان کے اپنے مفادات میں ہوتا ہے . امریکی عوام کو بھی اتنا ہی سچ بتایا جاتا ہےجس سے ان کی حمایت حاصل کی جا سکے !!!!