Saturday 30 May 2015

حیران کن انکشافات ؟

پاکستان میں ٹی -وی چنیلز کی بھر مار نے کس طرح خبریت کا بیڑا غرق کیا ہے . اس کی ایک مثال رات دیکھنے میں آئی . جیسا کے آپ سب جانتے ہیں کے -پی - کے میں بلدیاتی الیکشن ہو رہے ہیں . رات بہت سے ٹی -وی چنیلز پر حیران کن انکشافات !!! حیران کن انکشافات کی گردان کی جا رہی تھی . خبریں دینے والوں کا سانس ایسے پھولا ہوا تھا جیسے خدا نہ خواستہ کہیں ایٹم بم گرا دیا گیا ہو .
ہانپتے کاپنتے آخر کار حیران کن انکشاف یہ کیا گیا کہ کے -پی -کے میں ایک چوکیدار اور ایک خاکروب کو بھی پولنگ سٹیشن میں پولنگ افیسر لگا دیا گیا ہے . شور ایسے مچایا جا رہا تھا جیسے چوکیدار اور خاکروب انسان نہیں یا ان کا تعلق پاکستان سے نہیں. ہم ان سے چوکیداری اور گندگی کی صفائی تو کرا سکتے ہیں لیکن ہمیں یہ گوارا نہیں کہ ایک دن کیلئے ہی سہی انھیں کرسی پر بیٹھنے کا موقع ملے ؟؟؟
برابری ،بنیادی انسانی حقوق، رواداری سب جائیں بھاڑ میں !!!!
حالانکہ حیران کن انکشافات کی فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر تو یہ ہونا چاہیے تھا کہ شریف فیملی کو عدالت نے اتفاق فونڈری کیس میں بری کر دیا .اسکے بعد، سندھ حکومت اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے . کراچی میں پانی کا کوئی بحران نہیں . سانحہ ماڈل ٹاؤن میں حکومت پنجاب کا کوئی قصور نہیں تھا . ڈسکہ میں وکیلوں نے خود ہی اپنے آپ کو گولیاں ماریں ؟ حکومت پاکستان دہشت گردی کے خلاف پوری تندہی سے مصروف عمل ہے . حکومت نے نیکٹا کیلئے اربوں کے فنڈ جاری کر دئیے ہیں.
آیان علی .جو ڈالر بیرون ملک سمگل کرتے ہوۓ پکڑی گئی کو عزت احترام سے بیوٹی کوئین کی طرح عدالت لایا جاتا ہے .جبکہ شعیب شیخ جن پر ابھی تک کوئی جرم ثابت نہیں ہوا ،کو ہتھکڑی لگا کر عدالت پیش کیا جاتا ہے . اگز یکٹ کے خلاف ایف -آئی -اے کی پھرتیاں دیکھئیے اور دوسری طرف ایف -آئی -اے کی بے چارگی ،کہ وہ ابھی تک آیان علی کا فون (ڈی کوڈ ) نہیں کر سکی ؟؟؟؟؟
یہ ہیں اصل حیران کن انکشافات، لیکن پاکستانی چنیلز کیلئے حیران کن ایک چوکیدار اور ایک خاکروب کی تقررری ہے !!!!!!!!!!!!!!!!  

Wednesday 27 May 2015

!!!!حکم کا انتظار ، نوٹس اور ہمارے ادارے

پاکستان میں جو بھی حکومت برسراقتدار اتی ہے . اداروں کو مضبوط کرنے کا دعویٰ کرتے نہیں تھکتی . ن لیگ کا بھی دعویٰ یہی تھا کہ وہ اداروں کو مضبوط کریں گے . ہر کام میرٹ پر ہو گا وغیرہ وغیرہ !!!
اس پر کہاں تک عمل ہوا  ہے وہ پاکستان کے عوام کے سامنے ہے . مرکزی حکومت اور تمام صوبائی حکومتیں ہر ادارے کو اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے استعمال کرنے میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی دوڑ میں مصروف نظر آتی ہیں . گو بعض معاملات میں کے -پی -کے حکومت کی کارکردگی باقی صوبائی حکومتوں سے بہتر ہے .
پیپلز پارٹی کے پچھلے پانچ سال اور ن لیگ کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاۓ تو یہ حقیقت کھل کر سامنے آتی ہے کہ ملک میں ابھی تک تمام ادارے قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے میں ناکام رہے ہیں . ہر کام کیلئے وزیر اعظم ،وزرا ا علی یا کسی وزیر صاحب کو نوٹس لینا پڑتا ہے یا حکم دینا پڑتا ہے . مثال کے طور پر ایف -آئی -اے نے اگز یکٹ کے خلاف تمام ثبوت حاصل کر لیے ہیں . لیکن مقدمہ درج کرنے کیلئے وزیر داخلہ کی ہدایت کا انتظار ہے . یعنی جب تک وزیر موصوف حکم نہیں دیتے FIA اپنا قانونی فرض ادا نہیں کرے گا . اسے کہتے ہیں اداروں کی آزادی اور خود مختاری ؟
یہی حال پولیس کا ہے ، جب تک کسی صوبے کا وزیر ا علی ، وزیر داخلہ کوئی نوٹس نہ لے یا کسی صوبے کی ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کوئی حکم جاری نہ کرے ،پولیس اپنا کام نہیں کرتی ؟ اگر ہمارے حکمران تمام اداروں کو آزادی اور خود مختاری سے اپنا اپنا کام کرنے دیں تو نہ کسی کو کوئی نوٹس لینا پڑے گا نہ کسی کو کوئی حکم دینا پڑے گا . حکمرانوں اور تمام اداروں کو اپنا اپنا کام کرنے میں بھی آسانی ہو گی . ملین ڈالر سوال یہ ہے کہ ایسا کرے گا کون ؟؟؟؟

پاکستان کا سب سے بڑا مسلہ ؟

ملک میں جس طرح چوبیس گھنٹے اگزیکٹ کے معاملے کو اچھالا جا رہا ہے . حکومت ،اپوزیشن ،اخبار،ٹی -وی چینلز سب جس طرح ہاتھہ دھو کر اس کے پیچھے پڑے ہیں .اس سے ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسلہ یہی ہے . ملک میں جتنی بھی خرابیاں ہیں ان میں اگزیکٹ ہی کا ہاتھہ ہے . کرپشن ، ملاوٹ ،چوربازاری ، جعلی ادویات ، رشوت ستانی ،سرکاری خزانے کی لوٹ مار سب اگز یکٹ کا ہی کیا دھرا ہے . 
وزیر داخلہ صاحب جن کو سانحہ صفورا کے پانچ دن بعد ہوش آیا . نیو یارک ٹائمز میں خبر چھپتے ہی ایسے ہوا کے گھوڑے پر سوار ہوۓ جس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی . ایف -ائی -اے ایسی تیزی سے حرکت میں آئی جیسےاسے440 وولٹ کا کرنٹ لگا ہو . اب خبر ہے کہ امریکی ایف -بی -آئی اور انٹر پول سے بھی مدد کی درخواست کی جا رہی ہے . پاکستان کسٹمز بھی نیند سے جاگ گیا ہے .
ہم یہ سوال پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کہ اس معاملے میں اتنی تیزی کیوں دکھائی جا رہی ہے . سالوں سے ایف -آئی -اۓ اور نیب میں جو کیس پڑے ہیں ان پر یہ دونوں ادارے کب حرکت میں آئیں گے . کیا اس کیلئے بھی نیو یارک ٹائمز یا لندن پوسٹ میں کوئی خبر چھپوانی پڑے گی . یا پاکستان میں کسی بھی کام کیلئے بیرونی اشارے کا انتظار کیا جاۓ گا . اور ملک میں اس وقت تک کوئی کام نہیں ہو گا جب تک گورے صاحب کا حکم نہیں ہو گا ؟

Saturday 23 May 2015

Democracy ?

The term democracy comes from the Greek language and means " rule by the (simple) people."

Third President of the United States Thomas Jefferson said;

"A democracy is nothing more than mob rule, where fifty-one-percent of the people may take away the rights of the other forty-nine."

US President Abraham Lincoln defined democracy as:
"Government of the people, by the people, for the people"

In Pakistan democracy can be defined as;

"Government of the rich, by the rich, for the rich" 

and people of Pakistan, who cares?

Wednesday 20 May 2015

سیاست کا ہنر ؟

سیاست کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں ہر چیز ممکن ہے ؟ اس میں دوست ،دشمن اور دشمن دوست بنتے رہتے ہیں . یعنی دوستی اور دشمنی مفادات کے تا بح ہوتی ہے ملک اور قوم کا صرف نام استعمال کیا جاتا ہے . آج پاکستان میں بھی اسی طرح کا کھیل کھیلا جا رہا ہے . دہشت گردوں کے خلاف قبائلی علاقوں میں کیا جانے والا آپریشن ہو یا کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے کیا جانے والا آپریشن ! ملک کی اکثر سیاسی اور مذہبی جماعتیں کھل کر سامنے آنے سے کترا رہیں ہیں . 
اگرچہ وزیر اعظم ہر دو آپریشنوں کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ ذمہ  داری لینے کیلئے تیار نہیں . وہ کراچی میں رینجرز کو مکمل اختیارات دینے سے گریزاں ہیں . اور سندھ حکومت پراپنا قبلہ درست کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے کیلئے بھی تیار نہیں . بیانات کی حد تک وزیر اعظم کراچی کے حالات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں لیکن
پیپلز پارٹی اور ،ایم .کیو .ایم کو چھوڑنے کیلئے بھی تیار نہیں .
عسکری ادارے اپنے قول اور عمل سے یہ ثابت کر رہے ہیں کہ وہ ہر صورت کراچی میں امن بحال کریں گے . اب دیکھنا یہ ہے کہ مرکزی حکومت اور سندھ حکومت کی گو مگو کی حکمت عملی کتنا عرصہ جاری رہتی ہے . سابق صدر زرداری کا عمل اور انکے بیانات یہ ظاھر کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی ذمہ داری  لینے کیلئے تیار نہیں . ان کی نظر میں سندھ حکومت بالکل ٹھیک کام کر رہی ہے .راوی چین ہی چین لکھتا ہے . سندھ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں .
عسکری ادارے کتنا عرصہ صبر سے کام لیتے ہیں یہ آنے والا وقت بتاۓ گا . وہ شائد نظام کے بجاۓ ملک بچانے کو ترجیح دیں گے . زرداری صاحب پیپلز پارٹی کو تو تباہ کر ہی چکے ہیں اب پاکستان کے عوام انھیں ملک تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے .
.Groucho Marx سیاست کے بارے میں کہتے ہیں ...
Politics is the art of looking for trouble, finding it everywhere, diagnosing it incorrectly and applying the wrong remedies.
پاکستانی سیاست کی اس سے بہتر تشریح نہیں کی جا سکتی . پاکستانی سیاستدان ایک لمبے عرصے سے یہ کھیل کھیل رہے ہیں . اب وقت آ گیا ہے کہ عوام ان سیاستدانوں کو اس کھیل سے روک دیں اور انھیں ملک کے حالات بہتر بنانے پر مجبور کر دیں !!!!!

Tuesday 12 May 2015

!! شاندار جواب

ایک غریب عورت ایک ریڈیو پروگرام جو کہ غریبوں کی مدد کیلئے کیا جاتا ہے کو فون کرتی ہے اور ان سے استدعا کرتی ہے کہ وہ غریب ہے اور اپنے خاندان کی کفالت نہیں کر سکتی ،لہذا اس کی امداد کی جاۓ .
ایک دہریہ بھی وہ پروگرام سن رہا ہوتا ہے .وہ سوچتا ہے کہ کیوں نہ اس عورت سے مذاق کیا جاۓ . وہ غریب عورت کا پتہ حاصل کرتا ہے .اپنے  سیکرٹری کو فون کرتا ہے اور اسے کہتا ہے کہ وہ کھانے پینے کا بہت سا سامان لیکر اس پتے پر جاۓ .اور اس عورت کو دے. وہ عورت جب پوچھے کہ یہ سامان کس نے بھیجا ہے تو اسے بتاۓ کہ یہ سامان شیطان نے بھیجا ہے .
دہریے کا سیکرٹری سامان لیکر عورت کے گھر جاتا ہے .اور سامان اس کے حوالے کرتا ہے . عورت ڈھیر سارا سامان دیکھہ کر بہت خوش ہوتی ہے، اس کا شکریہ ادا کرتی ہے اور سامان گھر کے اندر رکھنا شروع کرتی ہے . وہ آدمی عورت سے پوچھتا ہے کہ کیا وہ یہ جاننا نہیں چاہیں گی کہ یہ سامان کس نے بھیجا ہے . عورت جواب دیتی ہے کہ اسے اس کی پروہ نہیں  کیونکہ جب خدا حکم دیتا ہے تو شیطان کو بھی اس کا حکم ماننا پڑتا ہے !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!