Wednesday 20 May 2015

سیاست کا ہنر ؟

سیاست کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں ہر چیز ممکن ہے ؟ اس میں دوست ،دشمن اور دشمن دوست بنتے رہتے ہیں . یعنی دوستی اور دشمنی مفادات کے تا بح ہوتی ہے ملک اور قوم کا صرف نام استعمال کیا جاتا ہے . آج پاکستان میں بھی اسی طرح کا کھیل کھیلا جا رہا ہے . دہشت گردوں کے خلاف قبائلی علاقوں میں کیا جانے والا آپریشن ہو یا کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے کیا جانے والا آپریشن ! ملک کی اکثر سیاسی اور مذہبی جماعتیں کھل کر سامنے آنے سے کترا رہیں ہیں . 
اگرچہ وزیر اعظم ہر دو آپریشنوں کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ ذمہ  داری لینے کیلئے تیار نہیں . وہ کراچی میں رینجرز کو مکمل اختیارات دینے سے گریزاں ہیں . اور سندھ حکومت پراپنا قبلہ درست کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے کیلئے بھی تیار نہیں . بیانات کی حد تک وزیر اعظم کراچی کے حالات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں لیکن
پیپلز پارٹی اور ،ایم .کیو .ایم کو چھوڑنے کیلئے بھی تیار نہیں .
عسکری ادارے اپنے قول اور عمل سے یہ ثابت کر رہے ہیں کہ وہ ہر صورت کراچی میں امن بحال کریں گے . اب دیکھنا یہ ہے کہ مرکزی حکومت اور سندھ حکومت کی گو مگو کی حکمت عملی کتنا عرصہ جاری رہتی ہے . سابق صدر زرداری کا عمل اور انکے بیانات یہ ظاھر کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی ذمہ داری  لینے کیلئے تیار نہیں . ان کی نظر میں سندھ حکومت بالکل ٹھیک کام کر رہی ہے .راوی چین ہی چین لکھتا ہے . سندھ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں .
عسکری ادارے کتنا عرصہ صبر سے کام لیتے ہیں یہ آنے والا وقت بتاۓ گا . وہ شائد نظام کے بجاۓ ملک بچانے کو ترجیح دیں گے . زرداری صاحب پیپلز پارٹی کو تو تباہ کر ہی چکے ہیں اب پاکستان کے عوام انھیں ملک تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے .
.Groucho Marx سیاست کے بارے میں کہتے ہیں ...
Politics is the art of looking for trouble, finding it everywhere, diagnosing it incorrectly and applying the wrong remedies.
پاکستانی سیاست کی اس سے بہتر تشریح نہیں کی جا سکتی . پاکستانی سیاستدان ایک لمبے عرصے سے یہ کھیل کھیل رہے ہیں . اب وقت آ گیا ہے کہ عوام ان سیاستدانوں کو اس کھیل سے روک دیں اور انھیں ملک کے حالات بہتر بنانے پر مجبور کر دیں !!!!!

No comments:

Post a Comment