Wednesday, 27 May 2015

پاکستان کا سب سے بڑا مسلہ ؟

ملک میں جس طرح چوبیس گھنٹے اگزیکٹ کے معاملے کو اچھالا جا رہا ہے . حکومت ،اپوزیشن ،اخبار،ٹی -وی چینلز سب جس طرح ہاتھہ دھو کر اس کے پیچھے پڑے ہیں .اس سے ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسلہ یہی ہے . ملک میں جتنی بھی خرابیاں ہیں ان میں اگزیکٹ ہی کا ہاتھہ ہے . کرپشن ، ملاوٹ ،چوربازاری ، جعلی ادویات ، رشوت ستانی ،سرکاری خزانے کی لوٹ مار سب اگز یکٹ کا ہی کیا دھرا ہے . 
وزیر داخلہ صاحب جن کو سانحہ صفورا کے پانچ دن بعد ہوش آیا . نیو یارک ٹائمز میں خبر چھپتے ہی ایسے ہوا کے گھوڑے پر سوار ہوۓ جس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی . ایف -ائی -اے ایسی تیزی سے حرکت میں آئی جیسےاسے440 وولٹ کا کرنٹ لگا ہو . اب خبر ہے کہ امریکی ایف -بی -آئی اور انٹر پول سے بھی مدد کی درخواست کی جا رہی ہے . پاکستان کسٹمز بھی نیند سے جاگ گیا ہے .
ہم یہ سوال پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کہ اس معاملے میں اتنی تیزی کیوں دکھائی جا رہی ہے . سالوں سے ایف -آئی -اۓ اور نیب میں جو کیس پڑے ہیں ان پر یہ دونوں ادارے کب حرکت میں آئیں گے . کیا اس کیلئے بھی نیو یارک ٹائمز یا لندن پوسٹ میں کوئی خبر چھپوانی پڑے گی . یا پاکستان میں کسی بھی کام کیلئے بیرونی اشارے کا انتظار کیا جاۓ گا . اور ملک میں اس وقت تک کوئی کام نہیں ہو گا جب تک گورے صاحب کا حکم نہیں ہو گا ؟

No comments:

Post a Comment