پاکستان میں ٹی -وی چنیلز کی بھر مار نے کس طرح خبریت کا بیڑا غرق کیا ہے . اس کی ایک مثال رات دیکھنے میں آئی . جیسا کے آپ سب جانتے ہیں کے -پی - کے میں بلدیاتی الیکشن ہو رہے ہیں . رات بہت سے ٹی -وی چنیلز پر حیران کن انکشافات !!! حیران کن انکشافات کی گردان کی جا رہی تھی . خبریں دینے والوں کا سانس ایسے پھولا ہوا تھا جیسے خدا نہ خواستہ کہیں ایٹم بم گرا دیا گیا ہو .
ہانپتے کاپنتے آخر کار حیران کن انکشاف یہ کیا گیا کہ کے -پی -کے میں ایک چوکیدار اور ایک خاکروب کو بھی پولنگ سٹیشن میں پولنگ افیسر لگا دیا گیا ہے . شور ایسے مچایا جا رہا تھا جیسے چوکیدار اور خاکروب انسان نہیں یا ان کا تعلق پاکستان سے نہیں. ہم ان سے چوکیداری اور گندگی کی صفائی تو کرا سکتے ہیں لیکن ہمیں یہ گوارا نہیں کہ ایک دن کیلئے ہی سہی انھیں کرسی پر بیٹھنے کا موقع ملے ؟؟؟
برابری ،بنیادی انسانی حقوق، رواداری سب جائیں بھاڑ میں !!!!
حالانکہ حیران کن انکشافات کی فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر تو یہ ہونا چاہیے تھا کہ شریف فیملی کو عدالت نے اتفاق فونڈری کیس میں بری کر دیا .اسکے بعد، سندھ حکومت اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے . کراچی میں پانی کا کوئی بحران نہیں . سانحہ ماڈل ٹاؤن میں حکومت پنجاب کا کوئی قصور نہیں تھا . ڈسکہ میں وکیلوں نے خود ہی اپنے آپ کو گولیاں ماریں ؟ حکومت پاکستان دہشت گردی کے خلاف پوری تندہی سے مصروف عمل ہے . حکومت نے نیکٹا کیلئے اربوں کے فنڈ جاری کر دئیے ہیں.
آیان علی .جو ڈالر بیرون ملک سمگل کرتے ہوۓ پکڑی گئی کو عزت احترام سے بیوٹی کوئین کی طرح عدالت لایا جاتا ہے .جبکہ شعیب شیخ جن پر ابھی تک کوئی جرم ثابت نہیں ہوا ،کو ہتھکڑی لگا کر عدالت پیش کیا جاتا ہے . اگز یکٹ کے خلاف ایف -آئی -اے کی پھرتیاں دیکھئیے اور دوسری طرف ایف -آئی -اے کی بے چارگی ،کہ وہ ابھی تک آیان علی کا فون (ڈی کوڈ ) نہیں کر سکی ؟؟؟؟؟
یہ ہیں اصل حیران کن انکشافات، لیکن پاکستانی چنیلز کیلئے حیران کن ایک چوکیدار اور ایک خاکروب کی تقررری ہے !!!!!!!!!!!!!!!!

No comments:
Post a Comment