انجمن انسداد بے رحمی جانواران پاکستان نے آج اپنے ایک اجلاس میں ،پچھلے چند دنوں سے ملک بھر میں بکروں کی بے تحاشا قربانی (صدقہ )پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے .انجمن کے صدر بیتیل بکرا نے اپنے بیان میں کہا کے وزیر اعظم پاکستان کا اپریشن برطانیہ میں ہوا ہے .
اگر ان کا آپریشن پاکستان میں ہوتا، تو بکروں کے صدقے کی بات سمجھ میں آ سکتی تھی. یہ پاکستانی بکروں کے ساتھ ظلم ہے . صدقہ برطانیہ میں دیا جانا چاہیے تھا اور وہ بھی دنبوں کا . اگرچہ اس کی بھی ضرورت نہیں تھی .کیونکہ پاکستانی مقتدر حلقوں کو انگریز ڈاکٹروں پر پورا یقین ہے .اسی لیے تو وہ علاج کیلئے لندن جاتے ہیں .
اپنے خطاب کا اختتام صدر بکرا انجمن نے ان اشعار پر کیا !!!!
بڑے ہمدرد بنے پھرتے ہیں .
ظلم جانوروں پے کرتے ہیں .
اپنے پلے سے کچھ خرچ نہیں کرتے .
قوم کی کمائی پے عیش کرتے ہیں .
اپنے ہسپتالوں کا رخ نہیں کرتے .
گورے ڈاکٹروں پے ایمان رکھتے ہیں .