Thursday, 27 November 2014

!راستہ کٹھن ،لیکن منزل سامنے ہے

اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ جو کچھ ہماری مذہبی اور سیاسی جماعتیں قیام پاکستان سےلیکر آج تک نہیں کر سکیں  .وہ تحریک انصاف نے سو دنوں میں کر دکھایا ہے .پندرہ اگست ،1947سے لیکر چودہ اگست ،2014 تک ہم ایک دائرے میں چکر لگا رہے تھے .پاکستانی قوم کو یہ معلوم نہ ہونے دیا گیا ان کا اصل مسلہ کیا ہے .ان کا دشمن کون ہے .ان کی داد رسی کرنا کس کا فرض ہے .کون ہے جو اس ملک و قوم کی ترقی میں رکاوٹ ہے .وہ کون سے افراد .گروہ یا جماعتیں ہیں جو تعلیم عام نہیں ہونے دیتے .کون ہے جو غریب کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں دیوار بنتا ہے .کون ہے ،جو فوری اور سستا انصاف عوام کو فرا ہم 
نہیں ہونے دیتا .کون ہے ،جو امن و امان اپنے لیے تو چاہتا ہے .لیکن عوام کو اس سے محروم رکھتا ہے .کون ہے ،جو اپنے رہنے کی جگہ کو تو انتہائی صاف و شفاف رکھتا ہے .جبکہ غریب کی آبادیوں کو  گندگی کے ڈھیر بناتا جاتا ہے .کون ہے ،جو میرٹ پر کوئی  کام نہیں ہونے دیتا ؟
آج  اگر کسی سے ان سوالوں کا جواب پوچھا جاۓ .تو کہا جاۓ گا .یہ تمام مسائل حل کرنا حکومتوں کا کام تھا اور ہے .جبکہ حقیقت یہ ہے کہ آزادی سے لیکر آج تک کسی بھی حکومت نے سنجیدگی سے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی کوشش نہیں کی .اس کی ایک بڑی وجہ تو یہ تھی کہ وہ ایسا کرنا ہی نہیں چاہتے تھے .صرف عوام کو دھوکہ دینے کیلئے .بیرونی دشمنوں کی طرف انگلی اٹھا دی جاتی تھی .جب بھی عوام اپنے حق کیلئے آواز اٹھاتے .کبھی اسلام خطرے میں پڑ جاتا ،کبھی  جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو  جاتا .کبھی ملک کا وجود ہی خطرے میں پڑ جاتا .الزام کبھی بھارت ،کبھی روس ،کبھی  امریکہ اور  بعض  اوقات  چند نادیدہ دشمنوں پر لگا دیا جاتا .اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کا یہ آسان نسخہ تھا .
آج کل بھی کچھ ایسی ہی صورت حال ہے .عوام عمران خان کے ساتھ مل کر اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں .حکمران لندن پلان کا رونا رو رہے ہیں .ان کی کم فہمی دیکھیے ،اب بھی ان کی توجہ عوام کے مسائل کے حل کی طرف نہیں .
تبدیلی کا جو سفر اب شروع  ہوا ہے .یہ رکنے والا نہیں .اگرچہ یہ اتنا آسان نہیں ہو گا . جن قوتوں نے پاکستان کے وسائل پہ قبضہ کیا ہوا ہے .وہ آسانی سے چھوڑنے والے نہیں .یہ جدوجہد بہت لمبی اور مشکل ہو گی .اس میں ہمیں بہت قربانیاں دینی پڑیں گی .ثابت قدم رہنا ہو گا .اور اس کے ساتھ ساتھ ان  لوگوں کو جو تبدیلی کا نعرہ لگا رہے ہیں ،پر بھی نظر رکھنی ہو گی .تا کہ وہ ہمارے ساتھ وہ نہ کر سکیں .جو اس سے پہلے ہمارے ساتھ ہوتا رہا ہے .تحریک انصاف سے یہ امید ہے ،کہ وہ پاکستان کے عوام سے کیے گیے وعدے پورے کریں گے .اور ملک و قوم کے مفادات پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے .

No comments:

Post a Comment