پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کیلئے آخری اتحاد فروری 1981، میں بنایا گیا . اس اتحاد کی روح رواں محترمہ بے نظیر بھٹو تھیں . اس اتحاد میں پاکستان پیپلز پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ (خواجہ خیر الدین گروپ ) پاکستان جمہوری پارٹی ، تحریک استقلال ، عوامی تحریک (رسول بخش پلیجو ) جمیعت علما اسلام ، اور مزدور کسان پارٹی ، شامل تھیں . اسے MRD (اتحاد براۓ بحالی جمہوریت کا نام دیا گیا تھا )....
یہ اتحاد واقعی پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کیلئے تھا . 1985، کے غیر جماعتی انتخابات کا اس اتحاد نے بائیکاٹ کیا اور ضیاء الحق کی وفات (1988) کے بعد یہ اتحاد بھی ختم گیا ....
اس تاریخ بیان کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ عوام کو معلوم ہو کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی میں میاں نواز شریف یا مسلم لیگ نواز کا کوئی حصہ نہ پہلے تھا اور نہ اب ہو سکتا ہے . کیونکہ ان کیلئے جمہوریت ذاتی اقتدار کے علاوہ اور کچھ نہیں . یہی بات موجودہ پیپلز پارٹی کیلئے بھی کہی جا سکتی ہے . آصف علی زرداری کیلئے بھی جمہوریت ذاتی اقتدار اور قومی دولت کی لوٹ مار کی کھلی چھٹی کا دوسرا نام ہے . جس طرح میاں نواز شریف اپنے بعد اپنی بیٹی کو مسند اقتدار پر دیکھنے کے خواہش مند ہیں . اسی طرح آصف زرداری اپنے بیٹے بلاول زرداری کو مستقبل میں حکمران دیکھنا چاہتے ہیں . یہی ان دونوں کی جمہوریت ہے !!!!
پرویز مشرف کے دور اقتدار میں بھی محترمہ بے نظیراور نواز شریف نے ایک میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تھے . اس میثاق کا مقصد پاکستان میں پرویز مشرف کی آمریت کا خاتمہ تھا . اس کے ساتھ ساتھ دونوں جماعتوں نے یہ بھی فیصلہ کیا تھا کہ وہ آیندہ ایک دوسرے کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گی .اور فوجی اسٹبلیشمنٹ کے ساتھ کوئی خفیہ رابطے نہیں کریں گے . تاریخ گواہ ہے کہ ابھی اس میثاق کی سیاہی خشک نہیں ہوئی تھی کہ دونوں لیڈر خفیہ طور پر پرویز مشرف کے ساتھ رابطوں میں مصروف ہو گۓ . سب سے پہلے محترمہ نے پرویز مشرف سے رابطہ کیا . کہا جاتا ہے کہ انھوں نے دبئی میں پرویز مشرف سے ملاقات بھی کی.......
2008، کے انتخابات کے بعد جب پیپلز پارٹی کی حکومت بنی . تو دونوں جماعتوں نے مرکز میں مل کر حکومت بنائی . مسلم لیگ سے بھی آصف زرداری نے کچھ وزرا لیے . لیکن کچھ عرصہ کے بعد پھر وہی پرانی کہانی شروع ہو گئی . نواز شریف نے اسی فوجی اسٹبلیشمنٹ سے رابطے شروع کر دئیے . جس کے خلاف وہ جنگ کرنے کے دعوے کرتے رہے تھے . زرداری صاحب پھر چور اور ڈاکو قرار دئیے گۓ . پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت پھر واپس لانے کے دعوے کیے گۓ . آصف زرداری کو لاہور کی سڑکوں پر گسیٹنے اور الٹا لٹکا کر عوام کی لوٹی ہوئی دولت ، ان کا پیٹ پھاڑ کر نکالنے کے دعوے کیے . لیکن عملی طور پر کچھ بھی نہ کیا ؟ اسی طرح پیپلز پارٹی کی طرف سے نواز شریف اور انکے خاندان کے خلاف لوٹ مار کے الزامات لگاۓ گۓ . اس کے ساتھ ساتھ دونوں جماعتیں اپنے ذاتی مفادات کیلئے مل کر بھی کام کرتی رہیں . مثال کے طور پر نیب چیئرمین کا تقرر مل کر کرنا اور پبلک اکاونٹ کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن لیڈر کو لگانا وغیرہ ......
اب جبکہ دونوں جماعتوں کے بڑے لیڈر احتساب کے شکنجے میں آ رہے ہیں . ان کو پھر میثاق جمہوریت یاد آ رہا ہے . ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑ کر لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا دعوہ کرنے والے اب ایک دوسرے کا پیٹ بچانے کیلئے متحد ہو رہے ہیں .
لیکن پاکستان کے عوام اب انکے دھوکے میں نہیں آیئں گۓ . عوام کو یہ معلوم ہو چکا ہے کہ ان کا اتحاد جمہوریت اور عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنی اپنی نا جائز دولت بچانے کیلئے ہے . اسے لوٹ مار بچاؤ اتحاد کہنا زیادہ مناسب ہو گا !!!!!

No comments:
Post a Comment