ہم ہر سال ایک سوسے زائد غریب بچوں میں سکول کی کتابیں مفت تقسیم کرتے ہیں . کتابوں کے علاوہ اسکول یونیفارم ، جوتے بھی مستحق بچوں کو دئیے جاتے ہیں . ہر سال رمضان میں غریب خاندانوں کو راشن بھی فراہم کیا جاتا ہے . اس سال کورونہ وائرس کی وجہ سے اسکول بند ہیں .اس کے ساتھ ساتھ تمام چھوٹے بڑے کاروبار بھی بند ہیں . بہت سے دہاڑی دار مزدور بھی بے روزگار ہو چکے ہیں . کچھ دوستوں نے یہ مشورہ دیا ہے کہ چونکہ اسکول ابھی بند ہیں . اور اسکول جلد کھلنے کا ابھی کوئی امکان نہیں ہے .
لہذا جو بھی رقم جمع ہو اس سے ان خاندانوں کی امداد کی جاۓ . جو کاروبار کی بندش سے سب سے زیادہ متاثر ہوۓ ہیں . ہم ہر سال تقریبآ "دو لاکھ روپے بچوں کی کتابوں ، یونیفارم اور جوتوں کی خریداری پر خرچ کرتے ہیں .
تمام دوستوں سے گذارش ہے کہ وہ جتنی بھی امداد کر سکتے ہیں . کوشش کریں کہ جتنی جلدی ہو سکے ، ہمیں دے دیں . تاکہ ان لوگوں کی امداد کی جا سکے . جو اس وقت مشکلات کا شکار ہیں .
الله آپ سب کو جزاۓ خیر دے . امین .