Wednesday, 28 June 2023

!میثاق لوٹ مار

البرٹ آئین سٹائن .. نے پاگل پن کی تعریف کرتے ہوے لکھا تھا ، کہ ایک ہی کام ، بار بار کرنا اور پھر یہ توقع رکھنا کہ اس بار نتیجہ پہلے سے مختلف ہو گا .... پاگل پن ہے ..
اگر پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں دیکھا جاۓ تو ہم یہ کہہ سکتے ہیں . کہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ سے یہ توقع رکھنا کہ جو کام وہ پچھلے پنتیس برسوں میں نہیں کر سکے . اس بار اقتدار میں آ کر ....کر گزریں گے . انتہا درجہ کا پاگل پن ہے .........یا 
جو کام ایوب خان ..یحییٰ خان ..ضیاالحق ..پرویز مشرف .. قمر باجوہ ..اپنی تمام تر طاقت ، قوّت اور بیرونی طاقتوں کی مدد و حمایت کے باوجود نہیں کر سکے . وہ عاصم منیر بندوق کے زور سے ..صحافتی طوائفوں ، کرپٹ نوکر    شاہی ، قبضہ گروپوں ، ڈاکوؤں اور چوروں کو  ساتھ ملا کر ..سر انجام دے لے گا .   پاگل پن کی وہ انتہا ہے جس کے آگے تباہی کی لا محدود گھاٹی ہے .جس سے بچنا اس نظام کے بس کی بات نہیں ؟
زرداری اور نواز شریف جو کھیل کھیلنا چاہ رہے ہیں ، یہ وہی کھیل ہے جو نواز اور بینظر نے پرویز مشرف کے زمانے میں کھیلا تھا . اس وقت اسے میثاق جمہوریت کا نام دیا گیا تھا . اگرچہ اس کا مقصد اپنے اپنے اقتدار کی رہ ہموار کرنا تھا . بینظر امریکہ اور نواز شریف سعودی عرب کی مدد سے پاکستان واپس آۓ .اس وقت بھی یہی طہ ہوا تھا کہ پہلی باری بینظر کو اور دوسری باری نواز شریف کو دی جاۓ گی . 
اس مرتبہ بھی وہی پرانا سکرپٹ ہے .  پہلی باری تو  زرداری کے فرزند کو دی جاۓ گی .ہو سکتا ہے دوسری باری میں نواز شریف کے ساتھ ہاتھ ہو جاۓ اور شہباز شریف کو دوسری باری دے دی جاۓ !!!!
ایسا لگتا ہے کہ پاکستان ہم چوبیس کروڑ عوام  کا نہیں . بلکہ کوئی کمرشل پلازا ہے . جسے پہلے ایک کو کراۓ پر دیا 
جاۓ گا اور پھر دوسرے کو ...دونوں اپنا اپنا حصہ ، بقدر جشہ وصول کریں گے .  لیکن مالک وہی رہے گا جس کے ہاتھ میں ڈنڈا ہے !!!!
ہم اسے میثاق لوٹ مار بھی کہہ سکتے ہیں اور میثاق پاگل پن بھی !
خرد کا نام جنوں پڑ گیا   جنوں کا خرد 
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے      .......... (حسرت موہانی )