اپنی مرضی سے جلا وطنی اختیار کرنے والے قائد تحریک الطاف بھائی خبروں میں رہنے کا گر جانتے ہیں.کبھی متناز عہ بیانات کے زور پر ،کبھی کسی جماعت یا ادارے کی حمایت -کبھی کسی جماعت یا ادارے کی مخالفت کے ذریے ،الطاف حسین خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں .اگر طبیعت ناساز ہو تو گھنٹوں لمبے خطابات کے سہارے اپنے کارکنوں کے ساتھ ساتھ ،سارے میڈیا کو بھی سولی پر لٹکاے رکھتے ہیں .بسا اوقات ہمدردی حاصل کرنے کے لیے رونے دوہنے سے بھی گریز نہیں کرتے . عوام کو خوش کرنے کے لیے ،پنجابی فلموں کے ولن کی طرح بڑکیں لگانا بھی جانتے ہیں .
آج کل انھیں پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنے کا بھوت سوار ہے .متحدہ کے کارکن اور لیڈر احتجاجی ریلیاں نکال رہے ہیں .ان کا خیال ہے کہ حکومت پاکستان انکے قائد کو شناختی کارڈ دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے .ورنہ الطاف بھائی پاکستان آنے کو تیار بیٹھے ہیں .متحدہ کے کارکن اور لیڈر شائد یہ بھول رہے ہیں . کہ الطاف حسین 1992میں خود پاکستان چھوڑ کر گے تھے .اور انھوں نے برطانوی شہریت حاصل کر رکھی ہے . اگر وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں تو ان کو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ کی کوئی ضرورت نہیں .
دوسری اہم بات یہ ہے کہ الطاف حسین برطانیہ سے کسی دوسرے ملک نہیں جا سکتے .انھوں نے ایک بار پہلے بھی برطانیہ سے جنوبی افریقہ
جانے کی کوشش کی تھی لیکن حکومت برطانیہ نے انھیں ملک سے جانے نہیں دیا . جب تک ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا معمہ حل نہیں ہو جاتا .الطاف حسین برطانیہ سے باہر نہیں جا سکتے .ابھی تو منی لانڈرنگ کا جن بھی بوتل سے باہر آنا ہے .قائد تحریک سے گزارش ہے کہ وہ پاکستانی عوام کو بے وقوف بنانا چھوڑ دیں .قانون مکافات عمل نے ان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے .اب وہ اپنے انجام سے بچ نہیں سکیں گے .
الطاف حسین خوشی سے برطانوی پاسپورٹ میڈیا کو دکھاتے ہوۓ . |
No comments:
Post a Comment