Sunday 1 June 2014

! خود کش بمبار

کہتے ہیں .جو تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے -وہ ایک ہی غلطی بار بار دوہراتے چلے جاتے ہیں .وزیر اعظم پاکستان بھی آج کل ایسی ہی صورت حال سے  دوچار نظر آتے ہیں . انکی حکومت کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاۓ تو ایسا نظر آتا ہے کہ انھوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا.
 وزیر اعظم پاکستان اس وقت بھی فوج اورآئی  -ایس -آئی کو نیچا دکھانے میں مصروف عمل ہیں .
.حامد میر پر قاتلانہ حملہ کے بعد .جس طرح جیو نے آئی -ایس -آئی  کے چیف کی تصویر چلا کر ان پر اس حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا اور مسلسل آٹھہ گھنٹے تک یہ خبر بار بار چلائی جاتی رہی . حکومت پاکستان کو یہ توفیق نہ ہوئی کہ اپنے ایک اہم ادارے اور اس کے سربراہ کے خلاف کیے جانے والے بے بنیاد الزامات کا جواب دیتی . یا جیو کی انتظا میہ سے پوچھتی کے ان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو پیش کریں . ورنہ یہ کردار کشی بند کریں .اس کے بر عکس وزیر اعظم بھاگے بھاگے حامد میر کی عیادت کے لیے کراچی پہنچ   گئے .
ان کے طرز عمل سے یہ اندازہ  لگانا   مشکل نہیں کہ وزیر اعظم کے دل میں ان افراد اور اداروں کی کیا عزت ہے - جو پاکستان کی سلامتی کے لیے اپنے خون کا نذرانہ دے رہے ہیں . ایسا لگتا ہے ،جناب نواز شریف صاحب نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا . جو مشرف صاحب نے ان کے ساتھہ کیا -وہ پاکستان کے تمام دفاہی اداروں خاص کر فوج کو اس کا زمہ دار سمجتھے ہیں .وہ اپنے دل و دماغ سے ،مشرف کے ساتھہ ساتھہ ،دفاہی ادراروں کے خلاف نفرت کو ابھی تک نہیں نکال سکے .ان کا خیال ہے کہ فوج کو بے توقیر کر کے ان کے دل میں ٹھنڈک پڑھ جاۓ گی .وہ شائد یہ بھول رہے ہیں کہ فوج پاکستان کی ہے . نہ وہ مشرف کی   ذاتی فوج تھی اور نہ اب وزیر اعظم صاحب کی ذاتی فوج بن سکتی ہے .
پاکستان کی سلامتی کا سب سے اہم اور مضبوط نشان پاکستان کے دفاہی ادارے ہیں .1999کی طرح کا  اگر کوئی موقع مستقبل میں آیا . تو محترم وزیر اعظم پھر وہی فیصلہ کریں گے . جو انھوں نے ماضی میں کیا تھا .جب وہ   آ پنے تمام ساتھیوں کو چھوڑ کر خود اپنے خاندان کے ہمراہ سعودی عرب سدھار گیے تھے .اگر وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں آئین و قانون کی عملداری ہو . تو انھیں خود پہلے آئین و قانون کی پاسداری کرنی ہو گی .اپنے خاندان اور جی حضوریوں کے دائرے سےباہر بھی انھیں دیکھنا ہو گا .پاکستان میں با صلاحیت افراد کی کوئی کمی نہیں .یہ اٹھارہ کروڑ لوگوں کا ملک ہے . صرف جناب کے خاندان اور پیشہ ور چاپلوسوں کا نہیں .
آپ اگر فوج اور انٹیلی جنس کے اداروں کی عادات بدلنا چا  ہتے ہیں .تو پہلے آپ کو اپنی عادتیں بدلنا ہوں گی .ورنہ تاریخ ہمیشہ اپنے آپ کو دہراتی ہے .صرف آپ جیسے لوگ اس سے کوئی سبق نہیں سیکھتے .؛ نواز حکومت کو کسی سیاسی یا غیر سیاسی قوت سے کوئی خطرہ نہیں .انھیں اگر کوئی خطرہ ہے . تو اپنے آپ سے ہے .کیونکہ وزیر اعظم خود کش بمبار ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟

No comments:

Post a Comment