جب سے تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے اسلام آباد میں دھرنا دیا ہے .کچھ حلقوں کی طرف سے پاک فوج کو مداخلت کی دعوت دی جا رہی ہے .آج تو کچھ (دانشور )کھلم کھلا فوج کو اقتدار پر قبضہ کرنے کی التجا کر رہے ہیں .اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی سیاست دان ایک بار پھر سیاسی معاملات ،خود حل کرنے میں نا کام رہے ہیں .حالانکہ ان کے پاس یہ سیاسی معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے کیلئے کافی وقت تھا .ایسا لگتا ہے کہ ان سیاستدانوں کیلئے اپنی ذاتی انا ،قومی مفاد سے زیادہ اہم ہے .
پاک فوج پہلے ہی فاٹا اور کے ،پی ،کے ،کے کچھ علاقوں میں ملک دشمن عناصر کے خلاف بر سر پیکار ہیں .فوج کا کام حکومت کے معاملات چلانا نہیں .فوج کا کام ملک کی سرحدوں کی حفاظت ہے اور فوج پوری تندہی سے اپنا فرض ادا کر رہی ہے .ہماری اپنے (دانشور )حضرات سے گزارش ہے کہ وہ ہر معاملے میں پاک فوج کو ملوث کرنے کی کوشش نہ کریں.سیاستدانوں کی ناکامیوں کی سزا فوج کو نہ دیں .اور پاک فوج کو غیر جانبدار رہنے دیں .خدا کیلئے پاک فوج پر رحم کریں اور سیاستدان اپنا گند خود صاف کریں . پاکستان زندہ باد !!!!!!!!!!!!!
پاکستان کے دفاعی ادارے زندہ باد !!!!!!!!!!!!!!!!!

No comments:
Post a Comment