Friday 26 September 2014

!!!تبدیلی آ چکی ہے

اکبر شاہ خان ,نجیب آبادی کی کتاب سے ایک اکتباس  !!
(سال ہا سال سے زمین پر ایک جگہ پڑی ہوئی .پتھر کی سل کو جب اٹھایا جاتا ہے .تو اس کے نیچے کی پْر نم زمین پر  بہت سے باریک باریک کینچوے اور چھوٹے چھوٹے کیڑے جو تاریکی میں پیدا ہوۓ تھے .اس پتھر کے یکایک اٹھنے سے بے تاب ہو جاتے ہیں .اور ان میں کھلبلی مچ جاتی ہے .لیکن تھوڑی دیر کے بعد وہ غائب ہو جاتے ہیں .اور اپنے  لیے  پھر تاریک سوراخ تلاش کر لیتے ہیں .)
یعنی یہ چھوٹے چھوٹے حشرات روشنی سے ڈرتے ہیں .ہر قسم کی روشنی سے ان کی آنکھیں چندیا جاتی ہیں .وہ اپنی عافیت اسی میں سمجتھے ہیں کہ وہ روشنی سے دور رہیں .یا دوسرے لفظوں میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ تبدیلی سے ڈرتے ہیں .یہ ضروری نہیں کہ ہر تبدیلی مثبت ہو . لیکن وہ تبدیلی جو لوگوں میں شعور پیدا کرے .جو لوگوں میں آگے بڑھنے کی امنگ پیدا کرے .جو لوگوں میں اپنے حقوق کیلئے لڑنے کا حوصلہ پیدا کرے .وہ یقینا ایک مثبت تبدیلی کہی جا سکتی ہے .
ہمارے ملک پاکستان میں بھی آج کل کچھ ایسی ہی صورت حال ہے .عمران خان کی قیادت میں تحریک  انصاف نے -عوام میں ایک ایسی ہی امنگ پیدا کر دی ہے .جس کو (سٹیٹس کو ) کے پجاری زیادہ عرصے تک روک نہیں سکیں گے .پوری قوم نے دیکھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کیا ہوا .کسی ایک رکن نے بھی عوام کے مسائل کے بارے میں ایک لفظ نہیں کہا .سب نظام بچانے کے نعرے لگاتے رہے .آئین ,جمہوریت اور ایوان کی گردان ہوتی رہی .جن کے خون پسینے کی کمائی سے وہ تنخوا ہ لیتے ہیں ,ان کے حقوق کے بارے میں کسی کو زبان کھولنے کی جرات نہ ہوئی .پاکستان کے عوام پر یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ ,نظام ,آئین ,جمہوریت کی تقرار کرنے والے دراصل اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے اکھٹے ہو چکے ہیں .
قیام پاکستان کے بعد یہ پہلی تحریک ہے .جس نے پاکستان کے عوام کو تقسیم کرنے کے بجا ے .تمام طبقوں (لوگوں )کو اکٹھا کیا ہے معاشرے کے کسی طبقے کو کسی دوسرے کے خلاف نہیں اکسایا .بلکہ سب کو مل جل کر اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھانے کا حوصلہ دیا ہے .عمران خان کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے نفرت کی سیاست کو نہیں اپنایا .بلکہ ان تمام طبقوں کے خلاف آواز بلند کی .جو آزادی کے بعد سے اس ملک کے وسائل کو لوٹتے آ رہے ہیں .
ان مفاد پرستوں سے چھٹکارا ممکن ہے .اگر عوام ثابت قدم رہے .اور تقسیم نہ ہوۓ .ہمیں یہ ذہن میں رکھنا ہو گا .کہ مفاد پرستوں کا پرانا ہتھیار ..تقسیم کرو اور حکومت کرو ہے .ہمیں متحد رہنا ہے .کامیابی کی یہ شرط اولین ہے !!!!!!!!!!!

No comments:

Post a Comment