Monday 27 October 2014

!بیان انکے -تبصرے ہمارے

پاکستان میں سیاسی لیڈر اکثر بڑے دلچسپ بیان  دیتے ہیں .آج کے اخبارات میں چند سیاسی راہنماؤں کے بیانات چھپے ہیں .ہم ان کے بیانات پر انھی کے طرز پر دلچسپ تبصرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں .امید ہے پڑھنے والے پسند کریں گے .پہلا بیان مولوی فضل ا لر حمن صاحب کا ہے . آپ فرماتے ہیں .
مجھ پر حملہ غیر ملکی سازش ہے .
ملک میں چلنے والی تحریکوں کے پیچھے عالمی لابیاں ہیں
خطرات کے باوجود اپنی پارٹی کے منشور پر قائم رہیں گے .
ہمارا المیہ ہے کہ ہم ہر چھوٹے بڑے معاملے میں غیر ملکی سازش تلاش کرتے ہیں .جیسے ہمارا تو کوئی قصور نہیں .ہم سب(مذہبی و سیاسی لیڈر ) تو گنگا نہاۓ  ہوے ہیں .جو کچھ اس ملک میں ہوا یا اب ہو رہا ہے .سب کے پیچھے غیر ملکی ہیں .غیر ملکوں نے ہی پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط نہیں ہونے دیا .تعلیم کو بھی غیروں نے ہی عام نہیں ہونے  دیا .ہسپتال بھی انھوں نے ہی بننے نہیں دئیے .ڈیموں کی تعمیر بھی انھوں نے ہی ہونے نہیں دی .معصوم بچوں کو پولیو کے قطرے بھی غیر ملکی ہی پلانے نہیں دے رہے ؟
جناب کے بیان کا آخری جملہ سب سے حیران کن ہے .آپ نے فرمایا کہ خطرات کے باوجود اپنی پارٹی کے منشور پر قائم رہیں گے .لیکن جناب نے پارٹی منشور کی وضاحت نہیں فرمائی .کیا ان کی پارٹی کا منشور یہ کہتا ہے کہ قوم کے بچوں کو علم سے بے بہرہ رکھنا ہے .انھیں صحت و صفائی کی کوئی سہولت فراہم نہیں کرنی .اور اپنے  مفاد کیلئے قوم کے نوجوانوں کو قتل گاہوں کی نظر کرنا ہے ؟
عابدشیر علی کہتے ہیں . عوام نے،پی -ٹی -ائی کو ووٹ اس لیے دئیے تھے کہ اسمبلیوں میں جا کر مسائل حل کرائیں .
آپ نے یہ نہیں بتایا کہ عوام نے انھیں (ن -لیگ )کو ووٹ کس لیے دئیے تھے ،کیا آپ کو ووٹ اس لیے دئیے گیے تھے کہ ایک خاندان کی بادشاہت قائم کریں ؟یا آپ کا خیال ہے کہ عوام نے (ن -لیگ ) کو ووٹ نہیں دئیے تھے ؟اس لیے عوام کے مسائل حل کرنا آپ کی حکومت کا کام نہیں ؟
مولوی سمیح الحق صاحب نے بھی ایک گول مول سا بیان  دیا ہے .آپ فرماتے ہیں ،انقلاب ناچ گانوں سے نہیں ،اسلامی تعلیمات سے آ ے گا .
کونسی اسلامی تعلیمات آپ نے ان کی تفصیل کا ذکر نہیں کیا .کیا ویسی ہی تعلیمات جو آپ کے  شاگردوں نے افغانستان میں نافذ کی تھیں .یا وہ تعلیمات جس کے تحت آپ اور آپ جیسے لوگ محلوں میں رہیں ،کروڑوں روپے کی گاڑیوں میں سفر کریں اور غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترستے رہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

No comments:

Post a Comment