Monday 8 December 2014

! گوبلز سے معذرت کے ساتھ

وفاقی وزیر اطلاعات جناب پرویز شریف ،معا ف کیجئے گا ،پرویز رشید صاحب نے آج فرمایا کہ ،عمران خان پہلے کہتے تھے ،حلقے کھولیں ،اب کہتے ہیں تھیلے کھولیں ؟خان صاحب کی یاداشت کمزور ہے .......
وزیر اطلاعات کے اس بیان کا کیا مطلب ہے .اس کی وضاحت  بھی وہ خود ہے کر سکتے ہیں .ہم صرف اتنا کہنے کی جسارت کرتے ہیں کہ جناب تھیلے کھلیں گے تو پتا چلے گا کہ اندر سے ووٹ نکلتے ہیں یا ردی کے کاغذ ؟پھر اس سے یاداشت کی کمزوری کا کیا واسطہ ؟
اصل میں جناب کو آج کل اتنی پریس کانفرنسیں کرنی پڑ رہی ہیں کہ جناب خود بھول جاتے ہیں کہ پہلی کانفرنس میں آپ نے کیا فرمایا تھا .
پاکستانی میڈیا میں آج کل پرویز رشید صاحب کو گوبلز سے تشبیہ دی جا رہی ہے .گوبلز دوسری جنگ عظیم میں جرمنی  کے پراپیگنڈہ انچارج تھے .گوبلز کو جدید پراپیگنڈہ کا بانی تصور کیا جاتا ہے .کہاں گوبلز اور کہاں ہمارے پرویز رشید صاحب ؟ہماری صاحبان عقل سے گذارش ہے کہ گوبلز کی روح کو شرمندہ نہ کریں .گوبلز پر اس کی قوم یقین کرتی تھی .جبکہ ہمارے وزیر صاحب پر شائد ہی کوئی یقین کرتا ہو .......ایسا لگتا ہے کہ انکی حکومت بھی ان پر یقین نہیں کرتی .اسی لیے انھیں ایک کے بعد ،دوسری پریس بریفنگ دینی پڑتی ہے .
ہماری وزیر موصوف سے عرض ہے کہ جناب آپ وزیر اطلاعات ہیں ،وزیر پراپیگنڈہ نہیں ہیں .آپ کا فرض پاکستانی قوم کو درست معلومات فراہم کرنا ہے .اپوزیشن کا تمسخر اڑانا نہیں ؟؟؟؟؟؟
نذیر ناجی صاحب نے اپنے ایک کالم میں لکھا ،کہ لوگ بھی عجیب ہیں -گوبر کو گوبلز کہہ رہے ہیں ؟

No comments:

Post a Comment