Friday, 24 July 2015

چیئرمین نجکاری کمیشن اور یاداشت کی واپسی ؟

 چیئرمین نجکاری کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کا 2011, کا لاہور کا جلسہ ،سابق ڈی -جی -ISI نے کامیاب کروایا تھا . آپ نے مزید کہا کہ جنرل شجاع پاشا نے بڑے بڑے کاروباری حضرات کو بھی تحریک انصاف کی مدد کرنے کو کہا ! ایک میٹنگ میں وہ خود ( زبیر عمر ) بھی موجود تھے . گو وہ اس وقت سیاست میں نہیں تھے . 
آپ نے یہ نہیں بتایا کہ سابق ڈی -جی نے کس طرح لاہور کا جلسہ کامیاب کروایا ؟  کیا انھوں نے ISI کے سیکٹر انچارج کو لاہور کے عوام کو جلسے میں لانے کا حکم دیا تھا .یا لاہور کے لوگوں کے شناختی کارڈ اکٹھے کیے گۓ ؟ اور وہ مجبوری کے عالم میں جلسے میں شریک ہوۓ . اگر زبیر صاحب تمام تفصیلات بتا دیتے تو آیندہ کیلئے ایسی مذموم حرکات کو روکنے میں آسانی ہو سکتی تھی .

ہم ایک اور سوال پوچھنے کی جسارت کرنا چا ہتے ہیں کہ 2011, کا واقعہ آپ کو 2015, میں کیونکر یاد آیا ؟ کیا آپ پر سابق ڈی -جی ISI, نے کوئی پابندی عا ید کی تھی ؟ یا کسی خوف کی وجہ سے آپ صدی کا سب سے بڑا انکشاف اس وقت نہ کر سکے. یا 2011, میں کسی حادثے کی وجہ سے آپ کی یاداشت چلی گئی تھی اور اب اچانک ملک میں سیلاب کی وجہ سے آپ کی یاداشت واپس آ گئی ہے؟ ہو سکتا ہے 2013, کے انتخابات میں ہونے والی غیر منظم دھاندلی آپ کو 2017, میں یاد آ جاۓ ؟
آخر میں صرف یہی کہا جا سکتا ہے !!!
Truth is Truth even if no one believes it.
A Lie is a Lie even if everyone believes it!

No comments:

Post a Comment