Sunday, 11 October 2015

مفاد پرست ٹولہ اور تحریک انصاف

این -اے 122 کے ضمنی الیکشن نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ تمام مفاد پرست ایک طرف اور تحریک انصاف دوسری طرف ہے . ٹی -وی پر بھاشن دینے والے خود ساختہ دانشور یہ بات بھول رہے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی -ن لیگ کی مدد گار بن کر اس انتخاب میں حصہ لے رہی ہے . مفاہمت کی سیاست -جو کے در حقیقت مفاد پرستی کی سیاست ہے .کھل کر سامنے آ رہی ہے . پیپلز پارٹی کا اس انتخاب میں حصہ لینے کا مقصد صرف یہ ہے کہ اپنے ووٹر کو تحریک انصاف کے حق میں ووٹ دینے سے روکا جاۓ . انھیں پتہ ہے کہ جیالے ن لیگ کو ووٹ نہیں دیں گے . اور اگر پیپلز پارٹی کا امیدوار میدان میں نہ ہوا تو ان کا ووٹر تحریک انصاف کے حق میں اپنا ووٹ ڈال سکتا ہے . 
بقول محترم نذیر ناجی ہار -جیت عمران خان کا  مسلہ نہیں ہے !!
یقیناً یہ عمران کا مسلہ نہیں بلکہ یہ پاکستان کے عوام کا مسلہ ہے . عمران خان پاکستان میں وہ واحد آواز ہے جو مفاد پرستی اور- سٹیٹس کو - للکار رہی ہے . اب پاکستان کے عوام نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ مفاد پرستوں ، لٹیروں کے سا تھہ ہیں یا ان کا راستہ روکنے والوں کے ؟ 

No comments:

Post a Comment