وزیر آعظم پاکستان نے آج فرمایا ہے کہ دھرنوں نے ترقی کا راستہ روکا ؟ آپ کے اس انکشاف کو تاریخ کی کتابوں میں سنہرے حروف میں لکھا جانا چاہیے . آج تک ہم (پاکستان کے عوام ) یہ سمجتھے رہے ہیں کہ اقربا پروری ، رشوت ، ناجائز منافع خوری ، ذخیرہ اندوزی ، قومی وسائل کی لوٹ مار ، اختیارات کا ناجائز استعمال ، چوری ، ملاوٹ ، جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت ، قومی اثاثوں کی اونے پونے داموں فروخت ، قومی کے بجاۓ - ذاتی مفادات کا تحفظ ،، جیسے ناسور قومی ترقی کی رہ میں رکاوٹ رہے ہیں . لیکن آج وزیر آ عظم نے قوم کو بتایا کہ صرف اور صرف دھرنے ہی پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ بنے ؟ اب جبکہ دھرنے ختم ہو چکے ہیں لیکن ترقی کا دور دور تک کوئی سراغ نہیں مل رہا . اس کی کوئی وجہ جناب نواز شریف نے نہیں بتائی ؟
اپوزیشن لیڈر جناب خورشید شاہ نے بھی فرمایا کہ تالیاں بجانے سے مسائل حل نہیں ہوتے . ہم ان سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ صرف جیے بھٹو کہنے سے بھی مسائل حل نہیں ہوتے. اگر صرف باتوں سے مسائل حل ہوتے تو آج پاکستان میں مسائل کے انبار نہ ہوتے !!!!
No comments:
Post a Comment