Tuesday, 15 December 2015

!!!!!! اے -پی -ایس کے شہید جگنوؤں کے والدین کے نام

آپ وہ خوش قسمت والدین ہیں جن کے بچوں نے اپنے وطن پر قربان ہو کرنہ صرف خود ایک آعلی وارفع رتبہ پایا ہے بلکہ آپ سب کو بھی اس مقام پر فائز کر دیا ہے .جس پر کوئی بھی انسان صرف اور صرف الله کریم کی رضا سے ہی پنہچ سکتا ہے . آپ کے بچوں نے یونیفارم اور کتابوں کا جو رشتہ آپ کے ساتھہ جوڑا ہے وہ رشتہ آپ کی آخری سانسوں تک آپ کے ساتھہ رہے گا .
جب قیامت کے دن آپ الله کی عدالت میں حاضر ہونگے تو آپ کے یہ معصوم جگنوآپ کو اس ہستی کے ساتھہ کھڑے نظر آئیں گے جس کو الله کریم نے تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا تھا . جس نے فرمایا تھا کہ جنگ کے دوران بھی عورتوں اور بچوں کے ساتھہ اچھا سلوک کرنا....  اس وقت آپ کے بچے آپ سے لپٹ جائیں گے الله کے آخری نبی اور الله کے فرشتے آپ کی محبت ،خلوص ،جرات اور صبر پر داد تحسین دے رہیں ہونگے اور رب کائنات کی رحمت آپ سب کو اپنے حصار میں لے لے گی !!!!!! انشا الله .....
ایک ماں کی طرف سے ہدیہ !!!! 

یہ چند جملے میری شریک حیات نے سا نحہ اے -پی -ایس کے بعد لکھے تھے .نومبر دو ہزار انیس میں وہ بھی خالق حقیقی سے جا ملیں !دکھی دل کے ساتھ آپ سے شیئر کر رہا ہوں .الله کریم ان سب کو  غریق رحمت کرۓ . آمین 






No comments:

Post a Comment