Wednesday 18 January 2023

!کارل مارکس کی ایک تحریر

کارل مارکس ، لکھتے ہیں کہ ....
یہ ثابت کرنا بہت مشکل ہے کہ جاگیروں اور نجی جائیدادوں کے موجودہ حقوق کس بنیاد پر جائز ہیں .سب سے پہلی دستاویز تو تلوار کی نوک سے تحریر کی گئی . جسے جرنیلوں اور سپاہیوں نے اپنے ہاتھ سے لکھا .اور قیمت کے عوض ، تلوار ، خنجر اور نیزے کی ضربیں لگا کے انسانی خون کی مہریں ثبت کی گئیں . 
وہ حضرات جو یہ فرماتے  ہیں کہ وقت ہی ناجائز کو جائز بنا دیتا ہے .  از راہ کرم اس سوال کا تسلی بخش جواب دیں .کہ کسی گناہ کو نیکی بننے کیلئے کتنا وقت درکار ہوتا ہے . اور کس سالانہ شرح سے ایک غیر قانونی اور ناجائز ، سودا ، قانونی اور جائز بن جاتا ہے .

No comments:

Post a Comment