Thursday 19 January 2023

!خاموشی اور رضامندی

مشہور امریکی ، ادیب ، ڈرامہ نگار ، سماجی کارکن اور استاد .... ہاورڈ زن ..(Howard Zinn).. لکھتے ہیں کہ عام طور پر (عوام ) کی خاموشی کو رضامندی پر معمول کر لیا جاتا ہے .
جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا ؟
خاموشی ، قوموں کی زندگی میں وہ وقت ہوتا ہے . جب پسے ہوۓ طبقے ، غریب ، مجبور ، لاچار اور مظلوم لوگ ، آئستہ  آئستہ، اس نتیجے پرپہنچ رہے ہوتے ہیں کہ حکمران بے حس ہیں . وہ عوام کے مفادات کا تحفظ نہیں کریں گے . لہذا ان کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا جاۓ .
کیا آپ کو نہیں لگتا کہ (ہم سب )پاکستان کے عوام اس نتیجے پر  پہنچ چکے ہیں اور ان سب مفاد پرستوں کے خلاف سیسہ پلائی ، ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہو چکے ہیں .اب انکا کوئی داؤ کارگر نہیں ہو رہا .عوامی آگہی کا یہ ایک ایسا معجزہ ہے .جس نےانکی  نیندیں حرام کی ہوئی ہیں . جو بھی داؤ وہ چلتے ہیں . عوام واپس انکے منہ پر دے مارتی ہے .
اب اس مملکت خداداد میں وہی ہو گا جو پاکستان کے عوام چاہیں گے .... انشااللہ !!

No comments:

Post a Comment