Wednesday, 27 March 2024

سحر قریب ہے

قانون قدرت ہے کہ ہر زی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے .جس طرح ہر فرد پر یہ قانون نافذ ہوتا ہے اسی طرح قوموں پر بھی اس قانون کا اطلاق ہوتا ہے .ہر انسان کو قدرت زندگی میں ایک یا ایک سے زیادہ مواقع دیتی ہے کہ اگر وہ غلط سمت جا رہا ہے تو صراط مستقیم پر واپس آ جاۓ . اسی طرح قدرت اقوام کو بھی مواقع فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنی سمت درست کر لیں .
فرد کے ساتھ معاملہ یہ ہوتا ہے کہ اس کی زندگی نے ایک دن ختم ہونا ہے .چاہے وہ سو سال جیے !  لیکن کیونکہ قومیں افراد سے مل کر بنتی ہیں اسلئے انکے پاس اپنی اصلاح کے زیادہ مواقع ہوتے ہیں .لیکن یہ مواقع لا محدود نہیں ہوتے .قوموں کی بھی ایک مقررہ عمر ہوتی ہے .قدرت کے بار بار فراہم کردہ مواقع سے اگر کوئی قوم فائدہ نہیں اٹھاتی .تو اسے بھی تباہی سے کوئی نہیں روک سکتا !
ہمارے ساتھ بھی اس وقت اسی قسم کا معاملہ چل رہا ہے .قانون قدرت نے ہمیں بھی بہت سے مواقع دئیے ہیں .ایسا لگتا ہے کہ یہ ہمارے لیے آخری موقع ہے .مثبت بات یہ ہے کہ پاکستانی قوم نے اپنی سمت درست کر لی ہے .تمام تر پراپیگنڈے ،ظلم و   جبر، قید و بند کی صوبتوں اور مشکلات کے با وجود لوگوں نے آزادی و خود مختاری کے حق میں ووٹ دیکر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم ایک قوم ہیں .اور ہمارے حق سے کوئی بھی طاقت محروم نہیں کر سکتی !
اب یہ ان تمام ،مقتدر حلقوں ، اداروں اور طاقتوں کا امتحان ہے کہ کیا وہ بھی اپنی اصلاح چاہتے ہیں ؟ یا اسی پرانی روش پر چلنا چاہتے ہیں جس نے پاکستان کو اس نہج پر لا کھڑا کیا ہے .جہاں پر ہمیں تباہی کے سوا آگے کچھ نظر نہیں آ رہا !
طاقت کے نشے میں پاگل اب مزید عوام کی امنگوں کے سامنے بند نہیں باندھ سکتے .اس بوسیدہ نظام نے اب گرنا ہی ہے .اس تاریکی نے اب ختم ضرور ہونا ہے .
سحر قریب ہے !!!!

No comments:

Post a Comment