خاموش رہیں .جب آپ غصے میں ہوں .
خاموش رہیں .جب تک آپ تمام حقائق سے واقف نہ ہوں .
خاموش رہیں .جب تک آپ کسی بات کی تصدیق نہ کر لیں .
خاموش رہیں .اگر آپ کے الفاظ سے کسی کمزور کی دل آزاری ہوتی ہو .
خاموش رہیں .جب سننے کا وقت ہو .
خاموش رہیں .جب گناہ کے بارے میں آپ کو مذاق کرنے کا دل چاہے .
خاموش رہیں .جب بعد میں آپ کو اپنے الفاظ پر شرمندہ ہونا پڑے .
اگر کسی بات سے آپ کا کوئی لینا دینا نہیں تو لب کشائی سے خاموشی بہتر ہے .
صریح جھوٹ بولنے سے بہتر ہے کہ آپ خاموش رہیں .
خاموش رہیں .جب آپ کے الفاظ سے کسی کی ساکھ کو نقصان ہوتا ہو .
خاموش رہیں . جب آپ کی باتوں سے آپکی دوستی پر حرف آتا ہو .
خاموش رہیں .جب آپ کا دل کسی پر تنقید کرنا چاہ رہا ہو .
چیخنے چلانے سے بہتر ہے کہ خاموش رہا جاۓ .
زبان انسان کے اندر کا آئینہ ہے .اسے سوچ سمجھ کر استعمال کریں .
جو بھی انسان اپنی زبان کو قابو میں رکھتا ہے .وہ بہت سی پریشانیوں اور مشکلات سے دور رہتا ہے .
خوش رہیں .آباد رہیں .ہنستے مسکراتے رہیں .
No comments:
Post a Comment