Tuesday 16 July 2013

!مکافات عمل

متحدہ کے قائد تحریک آج کل کافی مشکل میں دکھائی دیتے ہیں .برطانیہ میں ان کے خلاف ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل ،منی لانڈرنگ ،تشدد پر اکسانے کے الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہے .چند ہفتے پہلے الطاف حسین نے اپنے خطاب میں ایسے انکشافات کیے جن کی توقع ان سے نہیں کی جا رہی تھی .
ان کے خطاب کے چند اہم نکات یہ تھے .
1 - لندن پولیس انھیں ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں ملوث کرنے کی سازش کر رهی ہے .
2 -برطانیہ میں انھیں ایسے طریقے سے قتل کیا جا سکتا ہے کہ کسی کو کانوں کان خبر بھی نہ ہو .
3 -الطاف حسین نے برطانوی حکومت کو دہمکی دی کہ وہ ان کے خلاف سازش کرنے سے باز رہے .یہی  برطانوی حکومت
کے لیے بہتر ہو گا .
 4 -برطانوی پولیس نے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل سے پہلے ان سے بات چیت کی تھی .
5 -لندن پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے کافی سامان اٹھا کر لے گۓ .جس کی فہرست انھیں فراہم نہیں کی گئی .
الطاف حسین کی شکایات سن کر ایسا لگا جسیے برطانوی پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر کوئی گستاخی کی ہے .
متحدہ کی باقی قیادت بھی برطانوی حکومت اور لندن پولیس سے ناراض دکھائی دیتی ہے .ان کے بیانات سے یوں نظر آتا ہے جیسے الطاف حسین قانون سے ماورا ہیں .کیونکے وہ کروڑو ں لوگوں کے لیڈر ہیں اس لیے ان کے گھر کی تلاشی نہیں لی جانی چاھیے تھی اور نہ ان کے خلاف کسی قسم کی تحقیقات ہونی چاہیے تھی .
جب سے متحدہ کے دفتر اور الطاف حسین کے گھر سے 4 لاکھ پاؤنڈ برآمد ہوۓ ہیں .تفتیش نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے .منی لانڈرنگ برطانیہ میں ایک بڑا جرم ہے.تفتیش سے کیا نتیجہ نکلتا ہے یہ تو آنے والا وقت بتا ے   گا .لیکن قائد تحریک اور انکی جماعت کے رویے سے یوں لگتا ہے کہ الطاف حسین اور ان کے کئی ساتھیوں کے خلاف گھیرا   آہستہ آ ہستہ  تنگ ہوتا جا رہا ہے .
اخبارات اور ٹی وی پر اکثر یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے .اگر الطاف حسین برطانیہ میں گرفتار ہو  جاتے ہیں تو پاکستان پر اس کے کیا اثرات مرتب هوں گے .ہمارے خیال میں پاکستان پر اس کے دوررس اثرات مرتب ہونگے .لیکن وہ اثرات پاکستان کے لیے بہت مثبت ہونگے .ہاں  متحدہ پر انتہائی خوفناک اثرات ہونگے .اپنے 25 سالوں میں متحدہ نے ہزاروں لوگوں کو قتل کیا ،بیشمار لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا .جن لوگوں پر ظلم روا رکھا گیا وہ اب ظالموں سے انتقام لیں گے .متحدہ کا کوئی بڑا چھوٹا عہدیدار بچ نہیں سکے گا .پاکستان کے عوام کو وہ کہانیاں سننے ،دیکھنے کو ملیں گی .جن کا لوگوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہو گا .
1984 سے لیکر آج تک کسی بھی حکومت نے متحدہ کے مقابلے میں کمزور لوگوں کی کوئی مدد نہیں کی .اس وقت بھی کراچی کی صورتحال پچھلے سالوں سے مختلف نہیں .حکومت کی کمزوری کی وجہ سے لوگ قانون اپنے ہاتھہ میں لے سکتے ہیں جس کی وجہ سے کراچی اور حیدرآبادمیں بڑے    پیمانے پر خوںریزئی ہو سکتی ہے .لیکن اس بار ظالم  اپنے انجام سے بچ نہیں سکیں گے .   
انسان اپنے عمل میں خودمختار ہے .لیکن ان اعمال کا جو نتیجہ مرتب ہوتا ہے .اس میں ردوبدل کرنے کا اسے کوئی اختیار حاصل نہیں .ہم جو بھی عمل کرتے ہیں اس کا اچھا یا برا نتیجہ ہمارے سامنے ضرور آتا  ہے .یہ الله کریم کا بنایا ہوا قانون ہے.اسے قانون مکافات عمل کہتے ہیں . 

No comments:

Post a Comment