Friday, 26 September 2014

!!!تبدیلی آ چکی ہے

اکبر شاہ خان ,نجیب آبادی کی کتاب سے ایک اکتباس  !!
(سال ہا سال سے زمین پر ایک جگہ پڑی ہوئی .پتھر کی سل کو جب اٹھایا جاتا ہے .تو اس کے نیچے کی پْر نم زمین پر  بہت سے باریک باریک کینچوے اور چھوٹے چھوٹے کیڑے جو تاریکی میں پیدا ہوۓ تھے .اس پتھر کے یکایک اٹھنے سے بے تاب ہو جاتے ہیں .اور ان میں کھلبلی مچ جاتی ہے .لیکن تھوڑی دیر کے بعد وہ غائب ہو جاتے ہیں .اور اپنے  لیے  پھر تاریک سوراخ تلاش کر لیتے ہیں .)
یعنی یہ چھوٹے چھوٹے حشرات روشنی سے ڈرتے ہیں .ہر قسم کی روشنی سے ان کی آنکھیں چندیا جاتی ہیں .وہ اپنی عافیت اسی میں سمجتھے ہیں کہ وہ روشنی سے دور رہیں .یا دوسرے لفظوں میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ تبدیلی سے ڈرتے ہیں .یہ ضروری نہیں کہ ہر تبدیلی مثبت ہو . لیکن وہ تبدیلی جو لوگوں میں شعور پیدا کرے .جو لوگوں میں آگے بڑھنے کی امنگ پیدا کرے .جو لوگوں میں اپنے حقوق کیلئے لڑنے کا حوصلہ پیدا کرے .وہ یقینا ایک مثبت تبدیلی کہی جا سکتی ہے .
ہمارے ملک پاکستان میں بھی آج کل کچھ ایسی ہی صورت حال ہے .عمران خان کی قیادت میں تحریک  انصاف نے -عوام میں ایک ایسی ہی امنگ پیدا کر دی ہے .جس کو (سٹیٹس کو ) کے پجاری زیادہ عرصے تک روک نہیں سکیں گے .پوری قوم نے دیکھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کیا ہوا .کسی ایک رکن نے بھی عوام کے مسائل کے بارے میں ایک لفظ نہیں کہا .سب نظام بچانے کے نعرے لگاتے رہے .آئین ,جمہوریت اور ایوان کی گردان ہوتی رہی .جن کے خون پسینے کی کمائی سے وہ تنخوا ہ لیتے ہیں ,ان کے حقوق کے بارے میں کسی کو زبان کھولنے کی جرات نہ ہوئی .پاکستان کے عوام پر یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ ,نظام ,آئین ,جمہوریت کی تقرار کرنے والے دراصل اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے اکھٹے ہو چکے ہیں .
قیام پاکستان کے بعد یہ پہلی تحریک ہے .جس نے پاکستان کے عوام کو تقسیم کرنے کے بجا ے .تمام طبقوں (لوگوں )کو اکٹھا کیا ہے معاشرے کے کسی طبقے کو کسی دوسرے کے خلاف نہیں اکسایا .بلکہ سب کو مل جل کر اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھانے کا حوصلہ دیا ہے .عمران خان کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے نفرت کی سیاست کو نہیں اپنایا .بلکہ ان تمام طبقوں کے خلاف آواز بلند کی .جو آزادی کے بعد سے اس ملک کے وسائل کو لوٹتے آ رہے ہیں .
ان مفاد پرستوں سے چھٹکارا ممکن ہے .اگر عوام ثابت قدم رہے .اور تقسیم نہ ہوۓ .ہمیں یہ ذہن میں رکھنا ہو گا .کہ مفاد پرستوں کا پرانا ہتھیار ..تقسیم کرو اور حکومت کرو ہے .ہمیں متحد رہنا ہے .کامیابی کی یہ شرط اولین ہے !!!!!!!!!!!

Monday, 15 September 2014

Change is inevitable!!!!


PTI led by Imran Khan is a new phenomenon in Pakistani politics. Whether someone likes it or not, PTI is 
bringing a positive change in our society. An educated middle class is the backbone of any country. Since 1947, feudal lords, Nawabs, tribal leaders and industrial barons kept this significant part of our country out of the politics. Credit must be given to PTI and Imran Khan for bringing this class to the forefront. We hope PTI sticks to its manifesto and brings middle class people into the parliament. It will benefit Pakistan for years to come.

It is a well known fact that upper and lower middle class stayed away from voting process for a long time. Imran Khan brought this big segment of our society in political process.

Democracy, it is said, Government of the people, by the people, for the people. But unfortunately in third world countries especially in Pakistan it is, Government of the rich, by the rich and for the rich only. People do vote time to time but the result is always the same, rich and super rich win. Once they are in parliament they forget about the poor people of this country.

Democracy means, participation of masses. If PTI led trend continues and majority of the educated people of Pakistan participate in it and come out to vote. It will be a positive
Change and surely it will benefit our nation.

Aristotle once said, Democracy is when the indigent, and not the men of property are the rulers. This is our dream. I hope this dream comes true in near future.

Long Live Pakistan!
By. Fatima Bilal.

Monday, 1 September 2014

!!! پاک فوج پر رحم کریں

جب سے تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے اسلام آباد میں دھرنا دیا ہے .کچھ حلقوں کی طرف سے پاک فوج کو مداخلت کی دعوت دی جا رہی ہے .آج تو کچھ (دانشور )کھلم کھلا فوج کو اقتدار پر قبضہ کرنے کی التجا کر رہے ہیں .اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی سیاست دان ایک بار پھر سیاسی معاملات ،خود حل کرنے میں نا کام رہے ہیں .حالانکہ ان کے پاس یہ  سیاسی معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے کیلئے کافی وقت تھا .ایسا لگتا ہے کہ ان سیاستدانوں کیلئے اپنی ذاتی انا ،قومی مفاد سے  زیادہ اہم ہے .
پاک فوج پہلے ہی فاٹا اور کے ،پی ،کے ،کے کچھ علاقوں میں ملک دشمن عناصر کے خلاف بر سر پیکار ہیں .فوج کا کام حکومت کے معاملات چلانا نہیں .فوج کا کام ملک کی سرحدوں کی حفاظت ہے اور فوج پوری تندہی سے اپنا فرض ادا کر رہی ہے .ہماری اپنے (دانشور )حضرات سے گزارش ہے کہ وہ ہر معاملے میں پاک فوج کو ملوث کرنے کی کوشش نہ کریں.سیاستدانوں کی ناکامیوں کی سزا فوج کو نہ دیں .اور پاک فوج کو غیر جانبدار رہنے دیں .خدا کیلئے پاک فوج پر رحم کریں اور سیاستدان اپنا گند خود صاف کریں .    پاکستان زندہ باد !!!!!!!!!!!!!
پاکستان کے دفاعی ادارے زندہ باد !!!!!!!!!!!!!!!!!