Friday, 24 July 2015

جمہوریت کی فتح ؟

جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد ملک میں جمہوریت کی فتح کے ترانے بجاۓ جا رہے ہیں. خود ساختہ دانشور اور بھانت بھانت کی بولیاں بولنے والے تجزیہ کار سسٹم اور  پارلیمنٹ کی مضبوطی کی نوید سنا رہے ہیں . بغیر انصاف سسٹم اور پارلیمنٹ کیسے مضبوط ہو گی اس پر کوئی لب کشا ئی کرنے کیلئے تیار نہیں ؟  
جوڈیشل کمیشن کے اس فیصلے کے بعد جمہوریت فتح یاب ہوئی یا نہیں ؟ سسٹم اور پارلیمنٹ مضبوط ہوئی یا نہیں ؟ اس کا فیصلہ آنے والا وقت کرے گا . لیکن یہ ضرور ہوا کہ سپریم کورٹ بچ گئی !! اگر جوڈیشل کمیشن ایسا یکطرفہ فیصلہ نہ کرتا تو سپریم کورٹ کے ساتھہ وہی ہونا تھا جو میاں نواز شریف نے 1997, میں کیا تھا . 
اس واقعہ کی چند تصاویر جب( ن ) لیگ نے سپریم کورٹ کو فتح کیا تھا !!!!!!


چیئرمین نجکاری کمیشن اور یاداشت کی واپسی ؟

 چیئرمین نجکاری کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کا 2011, کا لاہور کا جلسہ ،سابق ڈی -جی -ISI نے کامیاب کروایا تھا . آپ نے مزید کہا کہ جنرل شجاع پاشا نے بڑے بڑے کاروباری حضرات کو بھی تحریک انصاف کی مدد کرنے کو کہا ! ایک میٹنگ میں وہ خود ( زبیر عمر ) بھی موجود تھے . گو وہ اس وقت سیاست میں نہیں تھے . 
آپ نے یہ نہیں بتایا کہ سابق ڈی -جی نے کس طرح لاہور کا جلسہ کامیاب کروایا ؟  کیا انھوں نے ISI کے سیکٹر انچارج کو لاہور کے عوام کو جلسے میں لانے کا حکم دیا تھا .یا لاہور کے لوگوں کے شناختی کارڈ اکٹھے کیے گۓ ؟ اور وہ مجبوری کے عالم میں جلسے میں شریک ہوۓ . اگر زبیر صاحب تمام تفصیلات بتا دیتے تو آیندہ کیلئے ایسی مذموم حرکات کو روکنے میں آسانی ہو سکتی تھی .

ہم ایک اور سوال پوچھنے کی جسارت کرنا چا ہتے ہیں کہ 2011, کا واقعہ آپ کو 2015, میں کیونکر یاد آیا ؟ کیا آپ پر سابق ڈی -جی ISI, نے کوئی پابندی عا ید کی تھی ؟ یا کسی خوف کی وجہ سے آپ صدی کا سب سے بڑا انکشاف اس وقت نہ کر سکے. یا 2011, میں کسی حادثے کی وجہ سے آپ کی یاداشت چلی گئی تھی اور اب اچانک ملک میں سیلاب کی وجہ سے آپ کی یاداشت واپس آ گئی ہے؟ ہو سکتا ہے 2013, کے انتخابات میں ہونے والی غیر منظم دھاندلی آپ کو 2017, میں یاد آ جاۓ ؟
آخر میں صرف یہی کہا جا سکتا ہے !!!
Truth is Truth even if no one believes it.
A Lie is a Lie even if everyone believes it!

Thursday, 23 July 2015

!! عوام کی کمائی

عوامی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے پارٹی اجلاس دبئی میں منعقد کیا . سندھ کے وزیر اعلی اور کابینہ کے ارکان اس اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی تشریف لے گۓ . تمام قیادت کے سفری اخراجات اور رہائش کا خرچ عوام کی کمائی سے ادا کیا جائے گا . عوام کے مسائل حل کرنے کا اس سے بہتر اور کیا طریقہ ہو سکتا ہے کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کو بیدردی سے لٹایا جاۓ .
عوامی پارٹی بھی وھی ہو سکتی ہے جو عوام کی کمائی پر عیا شی کرے ؟ اگر اپنے پلے سے ہی خرچ کرنا ہے تو سیاست میں آنے کا کیا فائدہ ؟ 

Tuesday, 14 July 2015

You Scratch my Back?

Model Ayyan Ali,s money laundering case is a classic example of " you scratch my back and I will scratch your,s". After four months she finally got bail from LHC, it,s worth mentioning that the same LHC rejected her bail application before.
It proves that nothing is going to change in our beloved Pakistan. Status Quo will prevail and rich so called elite will plunder our resources at will!!!!