Monday 15 May 2017

!!!!پراپگینڈا ، تنقید اور وزیر داخلہ

وزیر مملکت براۓ اطلاعات و نشریات محترمہ مریم اورنگزیب نے کل خبردارکیا   ہے کہ سوشل میڈیا پر منفی پراپگینڈا کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جا سکتی ہے ..
آئینی اداروں کے خلاف پراپگینڈا کرنے والوں پرنظر رکھی جا رہی ہے .. 
آج وزیر داخلہ صاحب نے بھی لمبی چوڑی بیان بازی کی ہے .. ان کا بھی سارا زور سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو خبردار کرنے پر رہا ... انھوں نے فرمایا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں آئینی اداروں ، خاص طور پر پاک فوج اور اس کے افسران کی تضحیک ناقابل قبول ہے ...
وزیر داخلہ صاحب نے مزید کہا کہ آئین کے تحت ملکی سیکورٹی کے معاملات اور متحلقہ اداروں پیر تنقید نہیں کی جا سکتی ؟؟؟ جناب نے ایف .آئی .آے کو ایسا جرم کرنے والوں کے خلاف کروائی کا حکم بھی صادر کیا ....
ہم وفاقی وزیر داخلہ سے صرف یہ عرض کرنا چاہتے ہیں کہ جناب والا ، وزیر اعظم ہاوس سے قومی سلامتی کے ادارے پر جو الزام لگایا گیا . وہ تنقید یا توہین کے کون سے زمرے میں آتا تھا ... حکمران جماعت کے ارکان تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران ، ملکی سلامتی کے اداروں پرجو طنز کے نشتر برساتے رہے . اس پر آپ کی طرف سے کیا کاروائی کی گئی .. پانامہ لیکس مقدمے کے دوران ، سپریم کورٹ کے خلاف آپکی جماعت کے ارکان جو دھمکیاں دیتے رہے . کیا وہ توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتا تھا . کیا سپریم کورٹ ملک کا آئینی ادارہ نہیں ؟؟؟
یا آپ اور آپکی جماعت تو یہ حق رکھتی ہے کہ وہ سب اداروں ، بشمول پاک فوج اور اسکے افسران پر تنقید کرے . انھیں دنیا بھر میں رسوا کرے .. سپریم کورٹ اور اسکے معزز جج صاحبان کو دھمکیاں دے ... لیکن اگر کوئی اور ایسا کرے تو آپ اسکے خلاف کاروائی کی دھمکیاں دیں ؟؟؟ 
پاکستان کے عوام آپ سے زیادہ یہ حق رکھتے ہیں کہ وہ اپنے اداروں پرجائزتنقید کریں .. نہ صرف آپکی حکومت بلکہ پاکستان کے تمام ادارے ہمارے خون پسینے کی کمائی سے چلتے ہیں ... اگر ہمیں یہ حق نہیں تو اور کس کو ہے ؟؟؟ ہم کسی کو بھی یہ حق غصب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے !!!!!!

No comments:

Post a Comment