وزیر اعظم پاکستان چیچہ وطنی میں ایک جلسہ عام ( جسے جلسی عام کہنا زیادہ مناسب ہو گا ) سے خطاب کرتے ہوۓ شائد اپنا منصب بھول گۓ. آپ نے جوش خطابت میں فرمایا کے پنجاب اور خبیر پختون خوا کا موازنہ کریں . پختون خوا میں پرانے سکول اور ٹوٹی سڑکیں، ہسپتالوں کی حالت خراب ہے. نۓ پاکستان کا حشر دیکھنا ہے تو پختون خوا میں جا کر دیکھیں ؟؟؟؟
جناب نواز شریف شائد یہ بھول گۓ کہ وہ پاکستان کے وزیر اعظم ہیں. وہ اپنے ملک کے دو صوبوں کا موازنہ اس طرح کررہے تھے .. جیسے وہ پنجاب کے وزیر آعلی ہوں . تو جناب آپ پاکستان کے وزیر اعظم ہیں . جہاں تک ٹوٹی سڑکوں اور ہسپتالوں کی خراب صورت حال کا تعلق ہے . اسلام آباد کی حالت بھی کوئی ایسی قابل رشک نہیں .
پنجاب جہاں آپ کے بھائی 9 سال سے حکمران ہیں . وہاں بھی حال کوئی بہت اچھا نہیں . صوبے کے دارلحکومت لاہور میں مائیں ہسپتال کی سیڑھیوں پر بچے جن رہی ہیں . آپ کی راجدھانی (جاتی عمرہ ) سے تھوڑے فاصلے پر گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کا دھندہ جاری ہے . لاہور کی سڑکوں کا حال آپ کو اس لیے دکھائی نہیں دیتا کیونکہ آپ کی بلٹ پروف BMW ان راستوں سے گزرتی ہی نہیں .
پنجاب (ساہیوال) کی سونا اگلنے والی زمینوں پر آپ کوئلے سے چلنے والا پلانٹ لگا رہے ہیں . اس پلانٹ کیلئے کوئلہ باہر سے درآمد کیا جاۓ گا . پھر اسے ٹرین کی بوگیوں میں بھر کے ساہیوال لایا جاۓ گا . جس سے بجلی کی لاگت بھی بڑھے گی . یہی پلانٹ کراچی میں کم لاگت سے لگ سکتا تھا . اور کراۓ کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کی بچت بھی ہوتی ؟؟؟ آپ کے عمل سے ایسا لگتا ہے کہ آپ پاکستان کے وزیر اعظم نہیں ؟ آپ پنجاب کے وزیر اعظم ہیں . آپ کی سوچ پنجاب تک محدود ہے .
آپ نے اپنے خطاب میں اس علاقے کے لوگوں کیلئے جو سوئی گیس کا وعدہ کیا ہے . ہم آپ سے یہ سوال کرتے ہیں کہ وہ گیس کہاں سے اۓ گی ؟؟؟؟ جن کارخانوں میں لاکھوں مزدور کام کرتے ہیں . ان کو تو آپ گیس دے نہیں سکتے. گھروں کیلئے گیس کہاں سے اۓ گی ؟؟؟؟؟
جہاں تک آپ نے وعدے پورے کرنے کے دعوے کیے ہیں . (اس سادگی پے کون نہ مر جاۓ اے خدا )!!!! جن پلوں کے افتتاح آپ نے پنجاب کا وزیر ا علی ہوتے ہوۓ کیے تھے . انھی پلوں کے افتتاح اب آپ وزیر اعظم پاکستان ہوتے ہوۓ کر رہے ہیں !!! آپ کی کارکردگی پر یہ ایک سوالیہ نشان ہے . جبکہ پاکستان اور پنجاب کے عوام کیلئے یہ سوچنے کا مقام ہے !!!!!!
جہاں تک آپ نے وعدے پورے کرنے کے دعوے کیے ہیں . (اس سادگی پے کون نہ مر جاۓ اے خدا )!!!! جن پلوں کے افتتاح آپ نے پنجاب کا وزیر ا علی ہوتے ہوۓ کیے تھے . انھی پلوں کے افتتاح اب آپ وزیر اعظم پاکستان ہوتے ہوۓ کر رہے ہیں !!! آپ کی کارکردگی پر یہ ایک سوالیہ نشان ہے . جبکہ پاکستان اور پنجاب کے عوام کیلئے یہ سوچنے کا مقام ہے !!!!!!
No comments:
Post a Comment