جمہوریت صرف انتخابات کا نام نہیں ، بلکہ اس کے اور بھی بہت سے لوازمات ہیں . آزاد اور خود مختار ادارے ، انصاف ، میرٹ پر تعیناتی اور ترقی ، حکمرانوں کی طرف سے آئین و قانون کی پاسداری ، اختیارات کی نچلے درجے تک منتقلی ، عوام کے چھوٹے ، بڑے مسائل کو حل کرنا ، نظام صحت اور تعلیم کی بہتری اور نہ صرف ووٹ کی عزت و حرمت بلکہ ووٹر کی بھی عزت ، حرمت و تقدس کو مقدم رکھنا ...
ایک آزاد و خود مختار عدلیہ اور آزاد میڈیا بھی جمہوریت کا لازمی جز ہیں !!!!
اگرصرف انتخابات تو ہوتے ہوں لیکن باقی لوازمات کا فقدان ہو تو پھر ایسے ممالک میں مافیا جنم لیتے ہیں . جیسا ہمارے ملک پاکستان میں ہوا ہے . جمہوریت تو ہے لیکن مضبوط ادارے موجود نہیں . ہر آنے والی حکومت نعرے تو لگاتی ہے لیکن ملکی اداروں کو مضبوط و فعال کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کرتی ؟
ملک میں کوئی بھی شعبہ لے لیں . ہر طرف مافیا کا راج ہے . بجلی چور مافیا ، گیس چور مافیا ، واٹر مافیا ، پرائیویٹ سکول و کالج مافیا ، پرائیویٹ ہسپتال مافیا ، جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والی مافیا ، کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ کرنے والی مافیا ، منشیات بنانے ، بیچنے اور باہر سمگل کرنے والی مافیا ، قبضہ مافیا ، پرائیویٹ میڈیکل کالج مافیا ، انسانی اعضاء کی خرید و فروخت کرنے والی مافیا ، پٹرول اور ڈیزل میں ملاوٹ کرنے والی مافیا ، ٹیکس چور مافیا ، ملکی وسائل کو لوٹنے والی مافیا ، کار چور مافیا ، بھتہ خور مافیا . پولیس مافیا ، کسٹم مافیا .... پولیس پاکستان میں سب سے بڑا سرکاری مافیا ہے .. پاکستان کے تمام صوبوں میں ہر غیر قانونی کام پولیس کی زیر سر پرستی ہوتا ہے . غرض زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں . جس میں مافیا کا راج نہ ہو .
اس کی وجہ ہے حکومتوں کا جان بوجھ کر اداروں کو کمزور رکھنا . صرف اپنے ذاتی اختیار کو قائم رکھنے کیلئے ہمارے حکمرانوں نے اداروں کو مضبوط نہیں ہونے دیا . اگرچہ پاکستان میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے . میاں نواز شریف کی نا اہلی ملک میں بہتری کی طرف ایک مثبت قدم ہے . ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اس کرپٹ نظام کو بدلنا اتنا آسان نہیں ہو گا . مفاد پرستوں کے گروہ اتنی آسانی سے ہار نہیں مانیں گے . اس کیلئے ایک لمبی جنگ لڑنی ہو گی . عوام کو بھی یہ ثابت کرنا ہو گا کہ وہ نہ صرف تبدیلی چاہتے ہیں بلکہ اس کیلئے قربانی دینے کیلئے بھی تیار ہیں . اس مقصد کیلئے عوام کو ذاتی اور گروہی مفادات سے بلند ہو کر ووٹ دینا ہو گا .
پاکستان تحریک انصاف ہی وہ جماعت ہے جو یہ کام کر سکتی ہے . ہم اپنے ووٹ کے ذریعے اسے یہ طاقت دے سکتے ہیں کہ عمران خان کی قیادت میں اس کرپٹ نظام کو الٹ کر ایک نئی صبح کا آغاز کر سکے . 2018، کا الیکشن ہمارا بھی امتحان ہو گا . کیا ہم اس میں امتحان میں پورے اتریں گے ؟؟؟؟