Tuesday, 29 October 2019

! فسادی مارچ

مولوی فضل الرحمن اپنے فسادی ساتھیوں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں . موصوف نے اس فساد کو آزادی مارچ کا نام دیا ہے . جب سے انھوں نے اس مارچ کا اعلان کیا ہے . وہ کوئی وضاحت    نہیں کر سکے کہ کس سے آزادی ؟   پاکستان ایک آزاد خودمختار ملک ہے . ملک میں انتخابات کے بعد ایک جمہوری حکومت قائم ہے . کوئی غیر ملکی یہاں قابض نہیں  پھر کس سے آزادی ؟
حقیقت یہ ہے کہ  مولوی صاحب ساری زندگی (Freeloader) رہے ہیں . 1988،   سے لیکر 2018،   کے انتخابات تک وہ کسی نہ کسی صورت میں ہر حکومت کا حصہ رہے ہیں . کہنے کو تو وہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین تھے لیکن دراصل وہ مفت دورہ کمیٹی تھی . جس کے چیئرمین کی حثیت سے جناب ساری دنیا کی مفت سیر کرتے تھے . مفت کا گھر ،   گاڑی ،  محافظ ، راوی چین ہی چین لکھ رہا تھا . اچانک آنکھ کھلتی ہے . تو نہ اسمبلی کی رکنیت ، نہ کشمیر کمیٹی کی چیرمینی ،  نہ مفت کا گھر ،  نہ گاڑی اور نہ محافظ !!!!!!!!!!!!!!!!!
یہ اتنا بڑا حادثہ تھا کہ جس کے اثر سے مولوی صاحب ابھی تک نہیں نکل سکے . اتنے لمبے عرصے کی مفت بری نے انھیں ایک ایسی سر شاری میں مبتلا کر دیا تھا کہ جس کے اثر سے نکلنا انکے لیے بہت تکلیف دہ ثابت ہو رہا ہے . اقتدار سے باہر انکی وہی حالت ہو رہی ہے . جو پانی سے باہر مچھلی کی ہوتی ہے .
اپنی ناکامی کا بدلہ وہ پوری قوم سے لینا چاہتے ہیں . کبھی ناموس رسالت ،کبھی اسلام ،کبھی جمہوریت ،کبھی غریب عوام کی مشکلات کا ذکر کرتے ہیں . جبکہ آج تک اپنے اتحادیوں کو بھی نہیں بتا پاۓ کہ وہ حقیقت میں چاہتے کیا ہیں ....
حیرانگی دو بڑی سیاسی جماعتوں ،   پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے طرز عمل پر ہے . کس آسانی سے انھوں نے ایک تانگہ پارٹی کے سربراہ کے سر پرتمام  اپوزیشن کی رہنمائی کا تاج رکھ دیا ہے . دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت کی فہم و فراست پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے . کہ ایک ایسے شخص   کے پیچھے چل پڑے ہیں .جو پارلیمنٹ کا رکن ہی نہیں ؟     انکے اس طرز عمل سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ صرف اور صرف مفادات کی کشمکش ہے . اصول ، جمہوریت ،  نظام ،   اسلام  ،  ملک اور عوام سب اپنے ذاتی مفادات کے حصول کا ذریعہ ہیں !!!!!
ہماری حکومت پاکستان سے گزارش ہے کہ ان لوگوں کا سراغ لگایا جاۓ . جو اس فسادی مارچ کے پیچھے ہیں .ہزاروں لوگوں کو ٹرانسپورٹ کون فراہم کر رہا ہے . کون کون راستے میں کھانے پینے کا بندوبست کر رہا ہے.
جھنڈے اور ڈنڈے کون دے رہا ہے . کیونکہ مولوی صاحب تو اپنے جیب سے ایک پائی بھی لگانے کے روادار نہیں . وہ صرف ایک مہرہ ہیں . جو بھی انکی پشت پناہی کر رہے ہیں ان کا مقصد پاکستان میں فساد اور
بد امنی پیدا کرنا ہے .  اس کا فائدہ پاکستان دشمنوں کو ہو گا . ملک کے اندر ملک کے دشمن کون ہیں . انکو سامنے لانا حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ ہم سب کی ذمہ داری    ہے !!!!!!!!!!!!!!!!!!

No comments:

Post a Comment