Monday, 9 November 2026

!دانشمندوں کی باتیں

حماقت اور ذہانت  کے درمیان فرق یہ ہے کہ  ذہانت کی اپنی کچھ حدود ہوتی ہیں .جبکہ حماقت لا محدود ہوتی ہے .

جو ایک بار آپکو دھوکہ دیتا ہے . وہ آپ کو ہزار بار اور بھی دھوکہ دے گا .یہ جاننے کیلئے کے سمندر کا پانی کھارا  ہے .پورا سمندر پی جانے کی ضرورت نہیں ہوتی .

سچ ان لوگوں کو نفرت لگتا ہے . جو سچ سے نفرت کرتے ہیں .

اگر آپ اپنے دشمن سے کچھ چھپا کر رکھنا چاہتے ہیں . تو اسے اپنے دوست کے سامنے بھی ظاہر نہ کریں .

ہمیشہ غور سے سنیں . پہلے کہ کیاکہا جا رہا ہے . اور پھریہ  کہ کس نے کہا ہے . یا کون کہہ رہا ہے .

آپ ایک دانشمند کو دلیل سے قائل کر سکتے ہیں . لیکن کسی احمق کو ثبوت سے بھی قائل نہیں کر سکتے .

کبھی بھی بکری کے سامنے سے ، گھوڑے کے پیچھے سے اور احمق کے کسی بھی طرف سے قریب نہ جائیں .

بھیڑ اپنی ساری زندگی بھیڑیے کے خوف میں گزار دیتی ہے . لیکن آخر کار اسے چرواہا ہی کھا جاتا ہے .

جب کوئی مسخرہ  کسی محل میں منتقل ہو جاتا ہے . تو وہ بادشاہ نہیں بن جاتا . بلکہ وہ محل ہی ایک سرکس (تماشہ گاہ )بن جاتا ہے .

جب کوئی مر جاتا ہے .تو اسے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ مر چکا ہے .تکلیف دوسروں کو ہوتی ہے .یہی معاملہ اس وقت بھی ہوتا ہے .جب کوئی احمق ہوتا ہے .


No comments:

Post a Comment