تعلیمات القرآن
ایک میٹھا بول اور کسی ناگوار بات پر زرہ سی چشم پوشی بہترہے اس خیرات سے جس کے ساتھہ دکھ اور اذیت ہو . الله سب سے بے نیاز اور بڑا بردبار ہے. 2/263
ا یل ایما ن اپنا مال الله کی را ہ میں خرچ کرتے ہیں خوشحالی میں بھی اور بدحالی میں بھی اور غصہ ضبط کرنے والے ہیں اور لوگوں کو معاف کرنے والے ہیں .اور الله نیکی کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے . 3/134
اور جب وہ لوگ تمہارے پاس آہیں جنھوں نے ہمارے قوانین کو قبول کر لیا ہے تو انھیں سلام علیکم (تم پر سلامتی ہو ) کہا کرو . تمھارے رب نے رحمت اپنے اوپر لازم قرار دے لی ہے . کہ تم میں سے جو کوئی ازرواۓ جہالت برائی کرے گا اور اسکے بعد توبہ کر کے اپنی اصلاح کر لے گا .تو الله بہت بخشنےوالا ،مہربان ہے . 6/54
اے ایمان والو بہت سی بد گمانیوں سے بچتے رہو .کیونکہ بعض گمان تو گناہ ہوتے ہیں .اور ٹٹول بھی نہ کیا کرو .اور نہ کوئی کسی کی غیبت کرے .کیا تم میں سے کوئی پسند کرتا ہے کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھاۓ .سو اسکو تو تم نہ پسند کرتے ہو .اور الله سے ڈرو بے شک الله بڑا توبہ قبول کرنے والا .نہایت رحم والا ہے .49/12
کہو تمہا رے رب کی جانب سے حق آ گیا ہے اب جس کا جی چا ہے اسے قبول کر لے اور جس کا جی چا ہے اس سے انکار کر دے . بے شک ہم نے ظالموں کیلئے ایسی آگ تیار کر رکھی ہے .جس کی قناتیں انھیں گھیر لیں گی .اگر وہ فریاد کریں گے تو انکی داد رسی ایسے پانی سے کی جاۓ گی .جو پگھلے ہوۓ تانبے کی طرح ہو گا .جو چہروں کو بھون ڈالے گا .بد ترین پینے کی چیز اور بہت بری آرام گاہ .18/29
دین کے معا ملہ میں کوئی جبر نہیں .ہدایت ،گمراہی سے الگ واضح ہو چکی ہے .اب جو شخص طاغوت کا انکار کرے اور الله پر ایمان لے آے .اس نے یقیننا مضبوط رسی تھام لی ہے .جو کبھی ٹوٹنے والی نہیں .اور الله سب سننے اور خوب جاننے والا ہے . 2/256
اور انھیں بھی برا نہ کہو جنھیں لوگ الله کے بجائے پکارتے ہیں. ورنہ وہ بے سمجھی سے زیادتی کر کے الله کو برا کہیں گے .اس طرح ہر ایک جماعت کی نظر میں ہم نے انکےاعمال کو آراستہ کر دیا ہے .پھر ان سب کو اپنے رب کی طرف لوٹ کر آنا ہے .تب وہ انھیں بتلاۓ گا .جو کچھ وہ کیا کرتے تھے . 6/108
کہہ دو آؤ میں تمہیں سنا دوں .جو تمھارے رب نے تم پر حرام کیا ہے .یہ کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ .اور والدین کے ساتھ ا حسن سلوک کرواور تنگدستی کے سبب اپنی اولاد کو قتل نہ کرو .ہم تمہیں اور انھیں رزق دیں گے .اور بے حیائی کے ظاہر اور پوشیدہ کاموں کے قریب نہ جاؤ .اور نا حق کسی جان کو قتل نہ کرو .جس کا قتل الله نے حرام کیا ہے .تمہیں یہ حکم دیا جاتا ہے تا کہ تم سمجھ جاؤ .6/151
پرور دگار ہماری گھر یلو زندگی ایسی ہو جس میں ہما رے شریک حیات اور ہماری اولاد ہمارے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کے سکون کا موجب ہوں .25/74
No comments:
Post a Comment