Tuesday 15 April 2014

! سر سید احمد خان کا فتویٰ

ہمارا مروجہ اسلام وہ دین نہیں ہے . جو محمّد رسول الله پر نازل ہوا تھا . اور جو قرآن کریم میں محفوظ ہے .مسلمانوں نے خود اپنے لیے اپنے آباؤاجداد کی روایات ، رواج اور طور طریقوں کوایک الله کے علاوہ خدا بنا لیا ہے . انھوں نے محمّد رسول الله کے علاوہ بےشمار صوفیوں ، مجتہدوں ، اماموں اور تاریخ دانوں کو پیغمبروں  کا درجہ دے دیا ہے. انھوں نے انسانوں کی لکھی ہوئی کتابوں کو الله کے کلام ( قرآن ) جیسا درجہ دے دیا ہے . ہم ان جھوٹے  خداؤں ، جعلی پیغمبروں اور قرآنوں کو تسلیم نہیں کرتے . ہم ان تمام بتوں کو توڑنے والے ہیں . جس طرح ہمارے باپ حضرت ابراھیم علیہ سلام نے اپنے باپ آزار کے بتوں کو توڑا تھا . جب تک ہم مسلمان معجزوں اور کرامات پر ایمان لاتے رہیں گے ، ہم ایک مہذب قوم نہیں بن سکتے. (حیات جاوید ،افکار سر سید ).
سر سید احمد خان کو وفات پاۓ 116 سال گزر چکے ہیں . انھوں نے مسلمانوں کا جو نقشہ انیسوی صدی میں کھینچا تھا . وہ آج بھی ہم پر صادق آتا ہے .ہم نے یہ قسم اٹھائی ہوئی ہے ،کہ ہم نے الله کا حکم نہیں ماننا . پچھلے تین ،چار سو سالوں سے ہم جس ذلت آمیز عذاب سے دوچار ہیں .اس سے نکلنے کی کوئی شعوری کوشش نہیں کرنی . اگر کوئی ہمیں اس عذاب سے نکالنے  اور سیدھی راہ دکھانے کی کوشش کرے تو  اس پر کفر اور شرک کے فتوے لگانے ہیں . ہمیں نیند سے جگانے کے جرم میں اگر ہو سکے تو اسے قتل بھی کرنا ہے . مسلسل کسی آنے والے کا انتظار کرنا ہے . چاہے اس انتظار میں قیامت                          ہی کیوں آ جائے . 
قرآن کریم میں الله رب العزت کا فرمان ہے .
اور ابراھیم نے اپنے بیٹوں کو اسی بات کی وصیت کی اور یعقوب نے بھی (اپنے فرزندوں سے یہی کہا ) کہ بیٹا الله نے تمھارے لیے یہی دین پسند فرمایا ہے . تو مرنا ہے .تو مسلمان ہی مرنا .البقرہ آیت 132.
الله نے تو ہمارے لیے دین اسلام پسند فرمایا ہے .اور ہمارا نام مسلمان رکھا ہے . لیکن ہم نے اپنے آپ کو فرقوں اور گروھوں میں تقسیم کر لیا ہے .الله کریم نے حکم دیا تھا کہ فرقوں میں نہ بٹ جانا .ہم نے الله کے حکم کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوۓ .پہلے اپنے آپ کو سنی ،شیعہ میں تقسیم کیا  . پھر حنفی ،مالکی ،شافی اور حنبلی بن بیٹھے .اس طرح ہم نے ایک الله کو چھوڑ کر ،ان اماموں کو معبود بنا لیا ہے . ایک قرآن کو پس پشت ڈال کر ان اماموں کی کتابوں کو قرآن کا درجہ دے دیا ہے .  یہی وجہ ہے کہ ہم فرقہ بندی کے عذاب کا شکار ہیں . اس عذاب سے اس وقت تک چھٹکارا ممکن نہیں جب تک ہم الله کی نازل کردہ کتاب (قرآن )کو وہ درجہ نہیں دیتے جس کا الله نے حکم دیا ہے . ہم اس وقت تک مسلمان ہی نہیں ہو سکتے جب تک ہم قرآن پر عمل نہیں کرتے .الله کریم کا فرمان ہے .
  اور جو لوگ الله کی کتاب کے مطابق فیصلے نہ کریں وہ فاسق ہیں . سورہ المائدہ آیت .47.    
 جو لوگ الله کے نازل کردہ احکامات کے مطابق فیصلے نہیں کرتے .ایسے ہی لوگ کافر ہیں . سورہ المائدہ آیت .44

No comments:

Post a Comment