محمّد رسول الله کا ایک فرمان ہے .....علم حاصل کرو ،چاہے اس کے لیے تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے !!!
اگرچہ اکثر لوگ اس روایت کے ماخذ کے بارے میں الجھن کا شکار ہیں . کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس روایت کی نسبت رسول الله سے درست نہیں ہے . لیکن اس کے باوجود اس چھوٹی سی روایت نے صدیوں تک مسلمانوں کو حصول علم کی جستجو میں مصروف رکھا ہے . اور سائنسی فکر کی ترویج میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے .
اگر آج ہم اسلامی دنیا میں علم (سائنس ) کی حالت زار پر غور کریں .تو انتہائی تکلیف دہ صورت حال سامنے آتی ہے . جو علم کے علمبردار تھے وہ آج جہالت کے صحرا میں بھٹکے ہوے اونٹ کی طرح چکر کھاتے دکھائی دیتے ہیں . سائنس واچ کے مطابق ،سائنسی علوم ،تحقیق کے شعبے میں دنیا کے 20 ممالک میں اسلامی دنیا کا صرف ایک ملک شامل ہے اور وہ ملک ترکی ہے . جس کا 20 ممالک کی فہرست میں 19 نمبر ہے .
اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے ،کہ اسلامی ممالک میں تعلیم اور تحقیق پر کتنی توجہ دی جا رہی ہے .قدرتی وسائل سے مالا مال اسلامی دنیا اپنے وسائل ایسے کاموں پر خرچ کر رہی ہے .جس کا فائدہ نہ موجودہ نسلوں کو ہو رہا ہے اور نہ آنے والی نسلوں کو ہو گا .
ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2014 کے مطابق دنیا کی ٹاپ 100یونیورسٹیوں میں مسلم ممالک سے صرف ایک یونیورسٹی شامل ہے .یہ یونیورسٹی ترکی میں ہے . اس کا نام مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی ہے
کیو -ایس ٹاپ یونیورسٹی رینکنگ نے دنیا کی 500بہترین یونیورسٹیوں کی جو لسٹ جاری کی ہے .اس لسٹ میں ملاشیا کی 5،ترکی کی 3,سعودی عرب کی 3,انڈونیشیا کی 2,قازقستان کی 2,لبنان کی 1،اور پاکستان سے بھی صرف ایک یونیورسٹی (نسٹ ) شامل ہے . یعنی پچاس سے زائد اسلامی ممالک کی صرف 17یونیورسٹیاں اس لسٹ میں شامل ہیں .. اسی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسلامی دنیا میں تعلیم کا کیا حال ہے . اور اس اہم شعبے میں ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات کیا ہیں .
ہمارا مسلۂ یہ ہے کہ ہم اپنی تمام غلطیوں ،کوتاہیوں ،خرابیوں کے لیے دوسروں کو مورود الزام ٹھرانے کے عادی بن چکے ہیں .اپنی ہر ناکامی کو ہم غیروں کی سازش قرار دیتے ہیں .ترقی کی دوڑ میں ہم دنیا سے پیچھے ہیں ، یہود کی سازش ہے . ہم پر ڈکٹیٹر مسلط ہیں ،انگریز کی سازش ہے .ہم دہشت گردی کا شکار ہیں .امریکہ کی سازش ہے ، ہم مذہب کے نام پر ایک دوسرے کے گلے کاٹ رہے ہیں . ہندو کی سازش ہے . اگر ہمارے ملک میں سیلاب آ جا ے ، تو وہ بھی کسی غیر کی سازش ہے . یعنی ہمارا تو کوئی قصور ہی نہیں ، ہم معصوم لوگ ہیں .
ہم سازش کا سراغ لگانے میں بڑے تیز ہیں .جبکہ اسکا تدارک کرنے میں اتنے ہی نااہل ہیں .شائد یہی وجہ ہے ،ہم دنیا میں سب سے نچلے درجے پر ہیں اور دنیا میں ہماری کوئی عزت نہیں ہے .قرآن کی نظر میں ہم اسفل سافلین ہیں ................................
قرآن کریم میں الله کا فرمان ہے .
بے شک الله کسی قوم کے حالات کو اس وقت تک نہیں بدلتا .جب تک وہ خود اپنے آپ کو تبدیل نہ کر لے .

No comments:
Post a Comment