Monday, 8 June 2015

اڑنے بھی نہ پاۓ تھے ؟

وزیر اطلاعات جناب پرویز رشید دو سال سے جھوٹ کے دریا بہا رہے تھے .کوئی انھیں روکنے والا نہ تھا . موصوف ایسے معصوم انداز میں مسکرا کر جھوٹ بولتے ہیں کہ دیکھنے اور سننے والا دنگ رہ جاتا ہے . بابا ۓ نفسیات کارل جنگ اگر ہمارے وزیر اطلاعات کا نفسیاتی تجزیہ کر پاتے تو بڑے دلچسپ انکشافات ہوتے !
پرویز رشید صاحب ان کیلئے ایک ٹیسٹ کیس ثابت ہوتے اور انسانی نفسیات کی الجھی گتھیاں سلجھانے میں بابا ۓ نفسیات کو بڑی مدد ملتی ؟
خیر جو کام تحریک انصاف والے پرویز رشید صاحب کے خلاف نہیں کر سکے .وہ مولوی حضرات نے چند دن میں کر دکھایا . اور وہ بھی سچ بولنے پر ؟ اب انھیں اندازہ ہوا ہو گا کہ سچ بولنا اس مملکت خداداد پاکستان میں کتنا مشکل ہے . اور انھیں یہ خبر بھی ہوئی ہو گی کہ سچ کیلئے کوئی بھی کھڑا نہیں ہوتا ،یہانتکہ اپنے ساتھی وزیر اور وزیر اعظم بھی نہیں . کیونکہ اس میں جان جانے کا خطرہ بھی ہوتا ہے ،جیسے سلمان تاثیر صاحب کے ساتھہ ہوا ....
جہالت کی فیکٹریاں ..........ان تین الفاظ پر سر دھننے کو جی کرتا ہے .لیکن اگر سر ہی نہ رہے تو ؟؟؟؟؟؟ وزیر اطلاعات صاحب کیلئے یہی کہا جا سکتا ہے کہ اڑنے بھی نہ پا ۓ تھے کہ شرمسار وہ ہوۓ !!!!!!!!!!!!

No comments:

Post a Comment