Tuesday, 10 May 2016

کہاں کا اصول ؟

چیئرمین نجکاری کیمشن محمد زبیر صاحب نے آج  دل و دماغ کو روشن کر دینے والا بیان دیا ہے . آپ فرماتے ہیں ،یہ کون سا  قانون ہے کہ الزام اولاد پر لگے اور جواب والدین دیں . آپ شائد یہ بھول رہے ہیں کہ یہ سنہرا قانون ،آپ کے ہر دلعزیز وزیر اعظم پاکستان جناب نواز شریف نے ہی وضح کیا ،جب انھوں نے پانامہ پیپرز کے منظر عام پر  آنے کے بعد دو بار قومی ٹی -وی پر آ کر اپنا اور اپنے بیٹوں کا دفاع کیا !!
زبیر صاحب اگر اس وقت وزیر اعظم پاکستان کو بتا دیتے کہ حضور الزام آپ کی اولاد پر لگا ہے ،آپ پر نہیں .آپ کیوں جواب دیں . تو وزیر اعظم اپنا قیمتی وقت اور قوم کا پیسہ -عوام کے سامنے تاویلیں پیش کرنے میں  ضایع نہ کرتے .
ایک ضمنی سوال آپ سے کرنے کی جسارت کرتے ہیں . اگر وزیر اعظم اپنی اولاد پر لگنے والے الزامات کے جواب دینے کے پابند نہیں تو (ن )لیگ والے عمران خان سے ان کے دوستوں کے بارے میں کیسے سوال کر سکتے ہیں ؟

No comments:

Post a Comment