مولوی فضل الرحمن پاکستانی سیاست کاایسا کردار ہیں .جو ہر موسم اور ہر طرح کے حالات میں اپنی اہمیت برقرار رکھتے ہیں .سودے بازی میں کوئی سیاست دان پاکستان میں ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا .جس طرح ہڈی میں سے گودا نچوڑا جاتا ہے ،مولوی صاحب اس طرح سیاست میں سے اپنا حصہ وصول کر لیتے ہیں .اور ناک پر مکھی بھی نہیں بیٹھنے دیتے .کوئی اصول ،کوئی قاعدہ ،کوئی اخلاقی بندش ان کے راستے میں حائل نہیں ہو سکتی ....
بینظر بھٹو مرحومہ ،نواز شریف ،پرویز مشرف ،آصف علی زرداری اور اب پھر نواز شریف -مولوی صاحب ہر دسترخوان سے اپنا حصہ لیتے رہے ہیں .آج کل ،آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان صلح کرانے کیلئے لندن یاترا پر ہیں . گو ابھی تک آصف زرداری ان کے ہاتھ نہیں آ رہے .لیکن امید ہے کہ سندھ میں لین دین کر کے معاملہ ہو جا ۓ گا . اور جمہوریت کی بقا کیلئے مولوی صاحب اپنا حصہ بھی ضرور وصول کریں گے ......
تحریک انصاف کو صوبہ پختونخوا سے بے دخل کرنا ان کی شدید خواہیش ہے . پرویز مشرف کے دور میں خبیر پختون خوا میں ان کی حکومت رہی ہے .اس دور میں ان کی پانچوں انگلیاں گھی ،بلکہ دیسی گھی میں تھیں .وہ دور ان کو بھول نہیں رہا .جو مار دھاڑ انھوں نے اس دور میں کی ،اس کی روداد بریگیڈیئر گھمن کی کتاب --ہاں یہ سچ ہے ---میں پڑھی جا سکتی ہے .
دھرنے کے دنوں سے لیکر آج تک مولوی صاحب کی روٹی ہضم نہیں ہوتی . جب تک وہ عمران خان کے خلاف کوئی بیان بازی نہ کر لیں .کل کے روزنامہ دنیا میں ان کا ایک بیان چھپا ہے .جس میں انھوں نے فرمایا ہے کہ عمران خان یہودیوں کے ایجنٹ ہیں اور اپنی سابقہ بیوی سے تعلقات رکھ کر عمران خان نے ہماری روایات پر ڈرون حملہ کیا ہے . مولوی صاحب کے اس بیان پر ہم کوئی تبصرہ نہیں کرتے . ہم مولوی صاحب سے صرف یہ پوچھنے کی جسارت کرنا چا ہتے ہیں کہ آپ کی وہ کون سی اعلی روایات ہیں . آپ نے ان کا ذکر نہیں کیا ؟
کیا اپنے مفادات کیلئے کبھی ،PPP, کبھی(ن ) لیگ اور کبھی فوجی آمر کے دستر خوان سے پیٹ بھرنا ،ہی اپ کی وہ روایات ہیں . جن کا آپ تحفظ چا ہتے ہیں . آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ وہ دور اب کبھی واپس نہیں آ ۓ گا . کل آزاد کشمیر میں جلسے کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے ،نواز شریف اور آپ پر کیا خوبصورت جملہ کسا ہے کہ شیر ،ڈیزل پر نہیں چلتا !!!!!!!

No comments:
Post a Comment