Sunday, 18 December 2016

وزیر اعظم نے روک دیا ؟؟

وفاقی وزیر داخلہ نے  آج    اپنی پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ  انھوں نے   وزیر اعظم کو اپنے استعفی کی پیشکش کی تھی لیکن وزیر اعظم صاحب نے  اسے مسترد کر دیا ...ہمارے ہر دلعزیز وزیر اعظم نے  ، وزیر داخلہ کو استعفی دینے سے کیوں روکا ؟ اسکی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں ؟؟؟؟؟
ایک وجہ تو یہ ہو سکتی ہے کہ اس طرح ایک روایت پڑ جاتی ؟ جو اس ملک میں صاحب اقتدار نہیں   چاہتے . زبانی کلامی تو سب کہتے ہیں . جبکہ حقیقت یہ ہے کہ  حکمران طبقہ اپنے آپ   کو کسی کے سامنے بھی جوابدہ نہیں  سمجھتا ؟ پارلیمنٹ کی کیا وقعت ہے وہ عوام سے پوشیدہ نہیں  . آزادی سے لیکر آج    تک کی تاریخ گواہ ہے کہ  مملکت خداداد میں عدالتوں نے  عوام کو کم ہی انصاف    دیا ہے. ملک کے باقی بڑے ادارے حکمرانوں کے زاتی غلام ہیں . ملک کے تمام وسائل ان کے کنٹرول میں ہیں !!!!
عوام ان کا ہاتھ    روکنے کے قابل نہیں  ، تو وہ کیوں سرسبزو شاداب چرا گاہیں اتنی آسانی سے چھوڑ دہیں ؟
ویسے بھی استعفی از خود دیا جاتا ہے ،کسی سے اجازت لیکر نہیں . اور وہ لوگ دیتے ہیں جنکی کوئی عزت نفس ہوتی ہے . ہمارے ملک میں جب بھی کبھی عزت نفس اور اقتدارمیں مقابلہ ہوا ہے . ہمیشہ جیت دولت و    اقتدار کی ہوئی ہے . ویسے بھی عزت آنی - جانی چیز ہے !!!! ہماری اشرافیہ کیلیے عزت کمانے سے ذیادہ اہم مال    کمانا ہے .... 

Thursday, 15 December 2016

Self-Respect Quotes !!!!

Self- respect permeates every aspect of your life.    Joe Clark.    

Self-respect is the fruit of discipline; the sense of dignity grows with the ability to say no to oneself.    Abraham Joshua Heschel.

Never violate the sacredness of your individual self-respect.    Theodore Parker.

Perhaps the surest test of an individual,s integrity is his refusal to do or say anything that would damage his self-respect.    Thomas S. Mo.

Self-respect is nothing to hide behind. When you need it most it is not there.    May Sarton.

Self-respect: the secure feeling that no one as yet, is suspicious.    H. L. Mencken.

Financial problems cause distress and loss of self-respect.    Joseph B. Wirthin.

Self-respect is a question of recognizing that anything worth having has a price.    Joan Didion.


We don,t need bigger cars or fancier clothes. We need self-respect, identity, community, love, variety, beauty, challenge and a purpose in living that is greater than material accumulation.    Donella Meadows.

Our ruling class needs big houses, big cars, plots of land in every big city in Pakistan, big fat overseas bank accounts. Who cares about self-respect and integrity. Oh, never mind it,s a political statement !!!!!!!!!!!! 

Sunday, 11 December 2016

!!!! نیا زمانہ ، نۓ معنی

کنفیوسیش ( Confucius) مشہور چینی فلاسفر ،استاد ، سیاستدان سے ایک دفعہ کسی نے  پوچھا کہ    اگر انہیں حکومت مل جاے تو وہ سب سے پہلا کام کیا کریں گے . انھوں نے  جواب دیا کہ  وہ زبان کی درستگی کریں گے ( تصیح )کریں گے .......
(.I will rectify the language)
وزیر اعظم پاکستان کی قومی اسمبلی میں تقریر کے بارے میں ان کے وکیل  نے  سپریم کورٹ میں جو بیان دیا ہے . اس کے بعد پاکستان میں بھی یہ ضروری ہو چکا ہے کہ    زبان کی تصیح کی جاۓ  .... اور اگرحکومتی سطح پر ایسا کر دیا جاۓ تو پاکستان کے عوام پر ایک احسان عظیم ہو گا ....
وزیر اعظم صاحب   نے  قومی اسمبلی میں لکھی ہوئی تقریرکی . ان وسائل کا زور دے کر زکر کیا جن سے لندن کے فلیٹ خریدے گے ..  ان کے وکیل صاحب   نے   سپریم کورٹ میں کہا کہ    وہ ایک سیاسی بیان تھا . 
آب  تصیح شدہ اردو میں لکھےہوۓ    کا مطلب زبانی ہو گا .....
سیاسی کا مطلب جھوٹ ہو گا ....
میرٹ کا مطلب سفارش ہو گا ....
سیاست کا مطلب ،کاروبار ہو گا ....
رشوت کا مطلب ،ہمارا جائز حق ہو گا ....
حکمران جو وعدے کریں ان کا مطلب ٹرک کی بتی ہو گا ....
دستاویزات کا مطلب ،پرچی ہو گا ....
منی  لانڈرنگ کا مطلب، بادشاہ کا تحفہ ہوگا ....
ملک کی ترقی کا مطلب ،حکمرانوں کی ترقی ہو گا ....
اور انصاف   کی فراہمی کا مطلب ، جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہوگا .... 
اگرچہ ملک میں پہلے ہی قانون طاقتوار کی لونڈی ہے . لیکن اگراسے آفیشل قرار دے دیا جاے تو قانون سازوں کا ہی بھلا ہو گا.... 
 When a country is well governed, poverty and a mean condition are things to be ashamed of. When a country is ill governed, riches and honor are things to be ashamed of. (Confucius)
  •  

Saturday, 10 December 2016

Anacharsis Quote !!!!

"These decrees of yours are no different from spider's web. They will restrain anyone weak and insignificant who gets caught in them, but they will be torn to shreds by people with power and wealth".


It sums up the situation in our beloved Pakistan. We like it or not, nothing good will come out from Panama-gate, inquiry/commission.   

Thursday, 8 December 2016

سیاسی بیان ؟

آج سپریم کورٹ میں وزیر اعظم پاکستان کے وکیل صاحب نے    فرمایا کہ    جناب نواز شریف کا ٹی - وی پر قوم سے خطاب ایک سیاسی بیان تھا . اس کا مطلب یہ ہوا کہ   سیاسی لیڈر ایسے بیانات دیتے رہتے    ہیں .لہذا اس کو سنجیدگی سے نہ    لیا جاۓ  .
کیا استدلال ہے ؟ 
یہاں  مسلہ    یہ ہےکہ    نواز شریف صاحب پاکستان کے وزیر اعظم ہیں  . اگر ملک کے وزیر اعظم ہی قوم سے سیاسی بیان بازیاں کریں گے . تو قوم کس پر اعتبار کرۓ   گی . شایدیہی    وجہ ہے کہ  عوام سے کیے گے وعدے کبهی بھی پورے نهیں کیے جاتے .کیونکہ عوام بھی اس حقیقت سے آگاہ   ہیں  کہ  جلسوں میں جو کچھ کہا جاتا ہے .وہ صرف دل پشاوری کرنےکیلئے    ہوتا   ہے . 
جیسے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،6 ماہ ، 1 سال ،2 سال پھر 3 سال،اور اب 2018, تک ختم ہو جانے کی نوید سنائی جا رہی ہے . سی -پیک 2017, تک مکمل ہو جاۓ   گا . اگر یہ سیاسی بیان ہوا تو ؟؟؟؟؟؟
کچھ شرم ہوتی ہے ،کچھ حیا ہوتی    ہے ،کچھ (grace ) ہوتی  ہے ... ہوتی  ہے ..ہوتی ہے ...ضرور ہوتی ہے ...... لیکن وزیر اعظم کی نہیں    ہوتی !!!!! کیونکہ وہ سیاسی راہنما ہیں  ؟؟؟؟؟؟    

Wednesday, 7 December 2016

عالم اسلام کا سب سے بڑا مسلہ ؟

غربت ،جہالت ،بیماری ،صنعتی پسماندگی ،معاشی پستی ،اخلاقی زوال ،ملاوٹ ،جعلی ادویات کی بھرمار،زراعت کی بدحالی ، مسلم ممالک میں جمہوریت کا فقدان ، سائنسی علوم میں سب سے آ خری نمبر، بے تحاشا بھڑتی ہوئی آبادی اور سب سے بڑھ کر فوجی لحاظ سے کمزوری . یہ ہیں عالم اسلام کے بڑے مسائل !!!!!
لیکن ہمارے  حکمرانوں نے  بھی یہ عہد  کیا ہوا ہے کہ    انھوں نے    اصل مسائل کی طرف آنکھ اٹھا    کربھی نہیں  دیکھنا. اور ایسے کأم کرنے ہیں   کہ  ہماری    جگ ہنسا ئی ہو . ایسا ہی ایک کأم سعودی عرب کی حکومت  نے    کیا ہے . یعنی تیسری جنس کے عمرہ اور حج کرنے پر پابندی لگا دی ہے. کیا اس پابندی سے سعودی عرب میں ہونے    والے تمام اخلاقی جرائم ختم ہو جاہیں گے ؟ کیا  ان کا خیال ہے کہ  تیسری جنس ،انسان نہیں    یا انھیں الله کریم   نے    پیدا نہیں  کیا ؟
یا پاکستانی پارلیمنٹ کی طرح ،سعودی حکومت کا بھی خیال ہے کہ    حج صرف امرا ء پر فرض ہے ؟ اس لیے غریبوں کو بیت الله میں جانے سے روک دیا جاے؟