Sunday, 18 December 2016

وزیر اعظم نے روک دیا ؟؟

وفاقی وزیر داخلہ نے  آج    اپنی پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ  انھوں نے   وزیر اعظم کو اپنے استعفی کی پیشکش کی تھی لیکن وزیر اعظم صاحب نے  اسے مسترد کر دیا ...ہمارے ہر دلعزیز وزیر اعظم نے  ، وزیر داخلہ کو استعفی دینے سے کیوں روکا ؟ اسکی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں ؟؟؟؟؟
ایک وجہ تو یہ ہو سکتی ہے کہ اس طرح ایک روایت پڑ جاتی ؟ جو اس ملک میں صاحب اقتدار نہیں   چاہتے . زبانی کلامی تو سب کہتے ہیں . جبکہ حقیقت یہ ہے کہ  حکمران طبقہ اپنے آپ   کو کسی کے سامنے بھی جوابدہ نہیں  سمجھتا ؟ پارلیمنٹ کی کیا وقعت ہے وہ عوام سے پوشیدہ نہیں  . آزادی سے لیکر آج    تک کی تاریخ گواہ ہے کہ  مملکت خداداد میں عدالتوں نے  عوام کو کم ہی انصاف    دیا ہے. ملک کے باقی بڑے ادارے حکمرانوں کے زاتی غلام ہیں . ملک کے تمام وسائل ان کے کنٹرول میں ہیں !!!!
عوام ان کا ہاتھ    روکنے کے قابل نہیں  ، تو وہ کیوں سرسبزو شاداب چرا گاہیں اتنی آسانی سے چھوڑ دہیں ؟
ویسے بھی استعفی از خود دیا جاتا ہے ،کسی سے اجازت لیکر نہیں . اور وہ لوگ دیتے ہیں جنکی کوئی عزت نفس ہوتی ہے . ہمارے ملک میں جب بھی کبھی عزت نفس اور اقتدارمیں مقابلہ ہوا ہے . ہمیشہ جیت دولت و    اقتدار کی ہوئی ہے . ویسے بھی عزت آنی - جانی چیز ہے !!!! ہماری اشرافیہ کیلیے عزت کمانے سے ذیادہ اہم مال    کمانا ہے .... 

No comments:

Post a Comment