Thursday, 8 December 2016

سیاسی بیان ؟

آج سپریم کورٹ میں وزیر اعظم پاکستان کے وکیل صاحب نے    فرمایا کہ    جناب نواز شریف کا ٹی - وی پر قوم سے خطاب ایک سیاسی بیان تھا . اس کا مطلب یہ ہوا کہ   سیاسی لیڈر ایسے بیانات دیتے رہتے    ہیں .لہذا اس کو سنجیدگی سے نہ    لیا جاۓ  .
کیا استدلال ہے ؟ 
یہاں  مسلہ    یہ ہےکہ    نواز شریف صاحب پاکستان کے وزیر اعظم ہیں  . اگر ملک کے وزیر اعظم ہی قوم سے سیاسی بیان بازیاں کریں گے . تو قوم کس پر اعتبار کرۓ   گی . شایدیہی    وجہ ہے کہ  عوام سے کیے گے وعدے کبهی بھی پورے نهیں کیے جاتے .کیونکہ عوام بھی اس حقیقت سے آگاہ   ہیں  کہ  جلسوں میں جو کچھ کہا جاتا ہے .وہ صرف دل پشاوری کرنےکیلئے    ہوتا   ہے . 
جیسے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،6 ماہ ، 1 سال ،2 سال پھر 3 سال،اور اب 2018, تک ختم ہو جانے کی نوید سنائی جا رہی ہے . سی -پیک 2017, تک مکمل ہو جاۓ   گا . اگر یہ سیاسی بیان ہوا تو ؟؟؟؟؟؟
کچھ شرم ہوتی ہے ،کچھ حیا ہوتی    ہے ،کچھ (grace ) ہوتی  ہے ... ہوتی  ہے ..ہوتی ہے ...ضرور ہوتی ہے ...... لیکن وزیر اعظم کی نہیں    ہوتی !!!!! کیونکہ وہ سیاسی راہنما ہیں  ؟؟؟؟؟؟    

No comments:

Post a Comment