Saturday, 17 June 2017

کیا عوام بیوقوف ہیں ؟

بلاول زرداری صاحب نے آج فرمایا کہ سندھ میں غریبوں کی حالت ، خبیر پختون خوا کے غریبوں سے بہتر ہے. عمران خان کوئی تبدیلی نہیں لا سکے .... بلاول صاحب کو اس وقت بولنے کی اجازت ہوتی ہے . جب ان کے والد محترم پاکستان سے باہر ہوتے ہیں ... اور شائد وہ ایسی تصوراتی دنیا میں رہتے ہیں . جہاں انھیں نہ کوئی غریب نظر آتا ہے اور نہ غربت ؟؟؟ 
جہاں تک سندھ میں غربت کا تعلق ہے . انھیں شائد یہ معلوم نہیں کہ تھر ، صوبہ سندھ کا ہی حصہ ہے . جہاں ہر سال سینکڑوں بچے خوراک کی کمی کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں . اور یہ سلسلہ سالوں سے جاری ہے .... اندرون سندھ کو تو چھوڑیں . کراچی میں صاف پینے کا پانی میسر نہیں ... کراچی کے عوام کی دوہائی کو شائد وہ اپنے حق میں نعرے بازی سمجھ رہے ہیں ؟؟؟؟؟
یا وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ غریب اس لیے غریب ہے کیونکہ خدا کی مرضی ہے ... اور عوام کی تباہ حالی میں ان کا یا ان کی حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں ؟؟؟؟
جناب کی غریب پروری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2013, میں جو 2,120 گھر ، ترک حکومت نے ، 2010، کے سیلاب میں بے گھر ہونے والے ، سندھ کے غریبوں کے لیے مفت بنا کر دئیے تھے . وہ گھر آج 2017، تک بھی ، ان افراد کو نہیں دئیے جا سکے . جن کے گھر سیلاب میں بہہ گۓ تھے .... 
ہمارا پاکستان کے غریب عوام سے سوال ہے کہ کیا ہم اتنے بیوقوف ہیں کہ ہمیں ، بے حس اور کرپٹ  اشرافیہ کے کرتوت نظر نہیں آتے !!!! اپنے جیب سے دینا تو ایک طرف ، یہ لوگ تو پاکستان کے عوام کے دوستوں کی طرف سے ملی ہوئی امداد بھی ہمیں دینے کے روادار نہیں ؟؟؟؟   کیا اسی کو غریب عوام سے ہمدردی کہتے ہیں ؟؟؟؟؟

No comments:

Post a Comment