Wednesday 7 June 2017

احتساب ، سب کا ؟

وزیر آعلی پنجاب آج ہاتھ جوڑ کر سپریم کورٹ سے التجا کر رہے تھے کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے . صرف ایک خاندان پر بندوق تانی جا رہی ہے .  ہمارا جناب حاکم آعلی سے سوال ہے کہ جب پنجاب میں حکومت آپکی ، مرکز میں آپ کے بڑے بھائی کی ہے .سارے اختیارات صوبے میں آپ کے پاس اور مرکز میں آپ کے بڑے بھائی کے پاس ہیں . آپ کا ہاتھ جوڑ جوڑ کر عدالت علیہ سے التجا کرنا ،بنتا نہیں ؟؟؟؟
صوبے میں آپکو اور مرکز میں آپ کے بھائی کو آج سے بہت پہلے ، احتساب کا عمل شروع کر دینا چاہیے تھا .... بقول آپ کے کڑا اور بے رحم احتساب !!!!!
میثاق جمہوریت سے شروع ہونے والی جمہوریت میں کیسے کسی کا احتساب ہو سکتا تھا .. اسی لیے پیپلز پارٹی کے دور میں پانچ سال آپ چپ بیٹھے رہے . اور آج سے چند ماہ پہلے تک پیپلز پارٹی " نظام " بچانے میں مگن رہی .... بھلا ہو پانامہ اور عمران خان کا جس نے جناب شہباز شریف کو عوام کے سامنے ہاتھ جوڑنے پر مجبور کر دیا . 
ابھی تک قاعدے ، قانون کے مطابق کام ہو رہا ہے . تو آپ کی یہ حالت ہے . اگر آپ کے ساتھ وہ ہو رہا ہوتا .. جو آپ اور سیف ارحمن صاحب ، ملک قیوم کے ساتھ ملکر محترمہ بے نظیر شہید اور آصف زرداری سے کرتے رہے ہیں. تو شاہد اس وقت آپ اور آپ کے بڑے بھائی قدموں میں گر کر مافیاں مانگ رہے ہوتے ؟؟؟؟؟؟ اگرچہ یہ کام بھی آپ کیلئے مشکل نہ ہوتا . کیونکہ آپ پہلے بھی ایسا کر چکے ہیں . زرداری صاحب سے معافی مانگ کر !!!! 

No comments:

Post a Comment