Sunday, 10 September 2017

میں ، پارٹی اور پاکستان ؟

جیو نیوزنے آج سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کا انٹرویو نشر کیا . میزبان جناب سلیم صافی تھے . یہ انکے انٹرویو کا پہلا حصہ تھا . میزبان نے جناب چودھری صاحب کو خوب مکھن لگایا .. نمازروزے کا پابند ، فرض اور نفلی عبادات کا خوگر، وفادار ، مضبوط کردار کا حامل ، انا پسند  وغیرہ وغیرہ .......
چودھری صاحب کی خوشی دیدنی تھی . انھوں نے دل کھول کر نواز شریف اور پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری کے قصے بیان کیے ....  انھوں نے اس بات کی تردید کی کہ وہ 
فوج کے آدمی ہیں .... سابق آرمی چیف اسلم بیگ صاحب سے لیکر راحیل شریف تک انھوں نے اپنے اختلافات کی کہانی سنائی .... ہر بار انھوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کیلئے ان تمام سابق آرمی چیفس کے ساتھ اختلاف کیا ... انٹرویو کے دوران چودھری صاحب ، میں، میں اور بس میں کی گردان کرتے رہے ......
ایک مرتبہ بھی انھوں نے یہ نہیں کہا کہ ان کا اختلاف پاکستان کیلئے تھا ... یعنی ان کیلئے پارٹی پہلے تھی . اور ملک ، اس کی پروا کسے ہے ؟؟؟.... کاش انکی وفاداری پاکستان کے ساتھ ہوتی ، تو آج انھیں میاں نواز شریف کے ساتھ اپنی وفاداری کی داستان نہ سنانی پڑتی . جس طرح چودھری صاحب دل میں بات رکھتے ہیں اور بھولتے نہیں ، اسی طرح میاں نواز شریف بھی نہ بھولتے ہیں اور نہ معاف کرتے ہیں !!!!!!

No comments:

Post a Comment