خادم ا علی پنجاب فرماتے ہیں کہ نیب ایک دھیلے کی کرپشن ثابت کر دے تو عوام کے ہاتھ اور ان کا گریبان ہوگا .
پتہ نہیں ہمارے سیاسی لیڈر بلند و بانگ دعوے کرنے کے کیوں شوقین ہیں . پاکستانی سیاسی تاریخ گواہ ہے کہ سیاسی لیڈروں نے کبھی بھی وعدے وفا نہیں کیے . خاص طور پر موجودہ مسلم لیگ (ن ) کے دو بڑے لیڈروں ، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پنجاب کے وزیر ا علی شہباز شریف صاحب نے ... جو خیر سے بھائی بھی ہیں . دعوے کرنے اور مکرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ...
سابق وزیر اعظم نے چینوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ یہ دعویٰ کیا تھا کہ چینوٹ میں اتنا سونا دریافت ہوا ہے کہ عنقریب وہ ایک شاندار تقریب میں سب کے سامنے کشکول توڑیں گے . اب بھیک نہیں مانگی جاۓ گی ؟ 2015، کے بعد آج تک کسی کو علم نہیں کہ اس سونے کا کیا بنا ... پاکستان کی تقدیر بدلنے کے دعوے کہاں گم ہو گۓ .... وزیر ا علی پنجاب نے اسی تقریب میں خطاب کرتے ہوۓ کہا تھا ..پاک سر زمین سونا اگلنے لگی .
لوہا ڈھونڈنے گۓ تھے سونا مل گیا ...تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گۓ .....اب دونوں بھائیوں سے کوئی سوال بھی کرے تو شائد جواب نہ دیں اور ہو سکتا ہے کہ اس سوال کو بھی اپنے خلاف سازش قرار دیں !!
وزیر ا علی پنجاب نے ماڈل ٹاؤن واقعہ کے بارے میں بھی اسی طرح کا دعویٰ کیا تھا کہ اگر انکی طرف انگلی بھی اٹھی تو وہ ایک منٹ کی تاخیر کے بغیر اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیں گے ؟؟ پہلے تو اس کیمشن کی رپورٹ تین سال تک عوام کے سامنے نہ آنے دی گئی .. اور جب عدالت کے حکم پر یہ رپورٹ جاری ہوئی ... تو آج تک اس پر کوئی کاروائی نہ ہو سکی ..... جن لوگوں نے اس قتل عام میں حصہ لیا انھیں خاص طور پر نوازا گیا . اب جناب کہتے ہیں کہ نیب ثابت کرے تو ؟؟؟ یعنی سارا زور نیب کے ثابت کرنے پر ہے . نیب بھی آپ کی جماعت کی مرکزی حکومت کے زیر اثر ہے .اگر وہ جان بوجھ کر ثابت نہ کرے تو عوام کیا کر لے گی ؟؟؟؟
اسی بیان میں وزیر ا علی نے یہ بھی کہا، د عا کریں کہ زینب کے قاتل مل جائیں . انھیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دیں گے ..... حضور اگر معصوم زینب کے قاتلوں کو پکڑنے کیلئے دعائیں بھی ہم نے کرنی ہیں . تو آپ اور آپکی حکومت اور پولیس کس مرض کی دوا ہیں . اگر آپ کو عوام کی پروا ہوتی تو اس سے پہلے جو 11, معصوم جانیں قصور میں گئیں . وہ نہ جاتیں ؟ اگر پنجاب پولیس آپکی ذاتی ملازم نہ ہوتی تو اب تک تمام معصوم بچیوں کے قاتل پکڑے جا چکے ہوتے !!!! اور آپ کو عوام سے دعا کی اپیل بھی نہ کرنا پڑتی !

No comments:
Post a Comment