Sunday 18 August 2019

! لفافہ مارکہ ماہر

پاکستانی الیکٹرانک میڈیا اینکرز کی ایک اچھی خاصی تعداد  ایک سال گزرنے کے باوجود عمران خان حکومت کے خلاف محاذ بناۓ ہوۓ ہے . یہ (Jack of all trades) اگرچہ کسی بھی شعبے کے ماہر نہیں ہیں . لیکن ٹی وی پر ،پروگرام  ایسے کرتے ہیں جیسے ، سیاست ،  معیشت ،  مذہب ،  اخلاقیات ،   خارجہ امور اور انتظامی معاملات کے یہ ہی ماہر ہیں . 
ایسے ہی ایک (master of none) کامران خان ہیں . دنیا ٹی وی پر کل رات اپنے پروگرام میں موصوف پاکستان کی معاشی صورت حال پر خاصے پریشان تھے . آپ کے انداز سے ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے قرب قیامت کا سماں ہے . اور اس (حشر ) کی  ذمہ دار عمران خان حکومت ہے . اور پاکستان کے ساتھ جو بھی برا ہوا ہے وہ پچھلے ایک سال میں ہوا ہے؟
اپنے دلائل میں وزن پیدا کرنے کیلئے جناب نے چند اعدادو شمار بھی پیش کیے . پاکستان کا موازنہ جرمنی ،  برطانیہ ،   اسرائیل اور ملائشیا سے کیا !!!!!   سارا زور اس بات پر  تھا کہ دیکھیں ان ممالک کا رقبہ اور آبادی پاکستان سے کہیں کم ہے . لیکن پھر بھی وہ ہر شعبے میں پاکستان سے آگے ہیں اور انکے زر مبادلہ کے ذخائر بھی پاکستان سے زیادہ ہیں !!!!!
کوئی معمولی فہم رکھنے والا شخص بھی پاکستان کا موازنہ کم از کم جرمنی ،  برطانیہ اور اسرائیل سے نہیں کرۓ گا .جرمنی اور برطانیہ وہ ممالک ہیں جہاں سے صنعتی انقلاب کی ابتدا ہوئی . دونوں ملک کسی کے غلام نہیں رہے .
جہاں تک اسرائیل کا تعلق ہے . اسے ہر سال امریکہ تین ارب ڈالر گرانٹ(قرض نہیں ) دیتا ہے . اسکے علاوہ سارا یورپ انکی امداد کرتا ہے . اسرائیل کی آبادی تقریبا " 90 لاکھ ہے . جس میں 65لاکھ یہودی ہیں .
تین ارب ڈالر کا مطلب ہے ، 20,000 ہزار ڈالر ہر اسرائیلی یہودی کے حصے میں آتے ہیں .
اب آتے ہیں ملائشیا کی طرف !!
اگر کامران خان اپنی آنکھوں پر سے لفافہ  ہٹا کر دیکھتے تو انھیں پاکستانی اور ملائشیا کی لیڈر شپ کا فرق ضرور نظر آ جاتا .    کہاں مہاتیر محمد  اور کہاں ضیاالحق ،   بے نظیر ،   نواز شریف ،   یوسف رضا گیلانی ،   آصف زرداری ،   اور شاہد خاقان عباسی ؟؟؟؟؟
دھائیوں بعد پاکستان کو ایک ایسی قیادت ملی ہے . جن کیلئے اول آخر پاکستان ہے . پچاس ساٹھ سالوں کا گند ایک سال میں صاف کرنا ممکن نہیں . قوم اگر صبر اور استقامت کے ساتھ عمران خان کے ساتھ کھڑی رہی تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہو گا ......
کامران خان اور ان جیسے اور (prophets of doom) ہیں . انہیں پاکستان میں کچھ بھی اچھا نظر نہیں آۓ  گا !!!!!

No comments:

Post a Comment